Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی آئی اے کا مالدیپ کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کرنے کا منصوبہ
    • پنجاب پولیس کو ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے نفری کی کمی کا سامنا
    • غزہ پربنی دستاویزی فلم نازانے اسرائیل میں ہلچل مچا دی، نیتن یاہو کی فلمسازوں کی شہریت ختم کرنے کی دھمکی
    • کینال روڈ پر ستھرا پنجاب کے چنگ چی ‘ لوڈر رکشوں پر پابندی کی تجویز
    • وزیر مواصلات سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے وفد کی ملاقات افسران کوایکسل لوڈ پالیسی پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت
    • سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن کی پروقار تقریب
    • لیسکو کے 33 ہزار خراب بجلی کے میٹرز تاحال تبدیل نہ ہو سکے
    • کفایت شعاری مہم پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹ میں 20 فیصد کمی
    • خسارے میں کمی کیلئے 289 ڈاک خانے بند
    • شاہدرہ ٹائون، بھتہ خوروں نے تاجر سے50 لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا
    • بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جانا ضروری:فیصل کامران
    • آئی ایم ایف وفد کی اوورسیز انویسٹرز چیمبر کے نمائندوں سے ملاقات
    • ایشن گیمز ہاکی پاکستان نے چین کو 3.0 سے شکست دے دی
    • 27ستمبر کو ٹوڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہو گی ائی جی پنجاب
    • لاہور چیمبر انتخابات کارپوریٹ کلاس انتخابات ،ویژن الائنس کے 12، پی پی بی اے الائنس کے 3 امیدوار کامیاب
    • مخالفین کے پروپیگنڈے کی اصل وجہ ترقیاتی کام ہیں: مرتضیٰ وہاب
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، سویٹس شاپ اور واٹر پلانٹ بند
    • پریمیر ملز میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے دوران ڈیوٹی2مزدورجاں بحق
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن’ مختلف محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
    • ٹریفک پولیس نے ای چالان کی مد میں 9ارب 90کروڑ سے زائد وصولی کرلیئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کون بنے گا سپیکر قومی اسمبلی ، ووٹنگ جاری

    By Daily Khabrainاگست 15, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    national-assembly
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس سردار ایاز صادق کی صدارت میں جاری ہے۔خفیہ رائے شماری کے ذریعے پہلے مرحلے میں اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر جبکہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سید خورشید شاہ کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔موجودہ اسپیکر ایاز صادق نئے اسپیکرکے انتخاب تک اجلاس کی صدارت کریں گے، جس کے بعد نومنتخب اسپیکر، قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کروائیں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے لیے قاسم سوری اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے سعد محمود کو نامزد کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اراکین اسمبلی ایوان میں موجود ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف احتساب عدالت میں اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی پیشی کی وجہ سے ایوان میں نہیں آئے۔اجلاس کے آغاز پر 5 منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا، جو کسی وجہ سے 13 اگست کو حلف نہیں اٹھاسکے تھے۔اسپیکر اسمبلی کے انتخاب کی غرض سے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اراکین کو حروف تہجی کے مطابق باری باری ان کے نام سے بلایا جارہا ہے۔اس سے قبل اسپیکر ایاز صادق نے اراکین کو بیلٹ باکس دکھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ‘اس میں ہاتھ لگا کر دیکھیں،کہیں کچھ پہلے سے تو نہیں’۔جس پر اسپیکر نے کہا کہ ‘میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں،مہر اور پیڈ فراہم کی جائیں گے’۔اس موقع پر کسی بھی رکن کو موبائل سے ووٹ کی تصویر بنانے کی اجازت نہیں ہے۔جب تمام ووٹرز ووٹ ڈال دیں گے تو اسپیکر ووٹنگ ختم ہونے کا اعلان کریں گے اور امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔جس کے بعد اسپیکر ایاز صادق نتیجے کا اعلان کریں گے اور کامیاب امیدوار سے حلف لیں گے۔نو منتخب اسپیکر اسی طریقہ کار کے تحت ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کروائے گا۔اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی 16 اگست دن 2 بجے تک جمع ہوں گے جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب اگلے روز 17 اگست کو ہوگاعام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پی ٹی آئی نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف وزیراعظم کے مشترکہ امیدوار ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی تاریخ 18 اگست مقرر کی گئی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پی آئی اے کا مالدیپ کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کرنے کا منصوبہ

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.