تازہ تر ین

جاپان نے پاکستان کو 4-0 سے روند دیا

جکارتہ(آئی این پی) ایشین گیمز مینز کے فٹ بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو جاپان کے ہاتھوں ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ کی ٹاپ ٹیم نے 4-0سے کامیابی سمیٹی۔ جاپانی پلیئرز نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور تابڑ توڑ حملے کیے، دوسرے ہی منٹ میں یوٹو ایواساکی نے بال کو جال میں پھینکتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی، 9ویں منٹ میں ریو ہٹاٹے نے گول کرتے ہوئے ٹیم کی برتری دوگنا کر دی۔ایک منٹ بعد ڈیزن مائیڈا نے مجموعہ 3-0کر دیا۔ 35ویں منٹ میں یوٹو ایواساکی نے انفرادی طور پر دوسرا گول کرتے ہوئے ٹیم کی جانب سے آخری گول سکور کیا، پاکستانی پلیئرز کوشش کے باوجود کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ جاپان نے میچ 4-0سے اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں گرین شرٹس کو ویتنام کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے میں3-0سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گروپ ڈی کے ایک اورمیچ میں ویتنام نے نیپال کو2-0سے ہراکردوسری کامیابی اپنے نام کی۔جاپان اورویت نام نے پری کوارٹرفائنل کےلئے اپنی نشست کنفرم کرلی۔گروپ سی کے میچ میں چین نے شام کو 3-0سے ہرایا۔متحدہ عرب امارت نے ایسٹ تیمورکیخلاف4-1سے فتح حاصل کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain