تازہ تر ین

بیری کی خدمات حاصل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی ،مکی

پرتھ(سی پی پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ڈیرن بیری کی خدمات حاصل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی۔ مکی آرتھر کو امید تھی کہ وکٹوریہ سے تعلق رکھنے والے ڈیرن بیری فیلڈنگ کوچ بن جائیں گے مگر انھوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر انکار کردیا، اس بارے میں آرتھر نے کہاکہ میں اس وقت مختلف شخصیات کا جائزہ لے رہا ہوں تاہم مجھے ڈیرن بیری کی خدمات حاصل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی، وہ ہمارے لیے بہت اچھے فیلڈنگ کوچ ثابت ہوسکتے تھے۔۔واضح رہے کہ ڈیرن بیری نے 1989سے 2004تک 153فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ ہونے سے قبل انہوں نے مقامی ٹیم جنوبی آسٹریلیاکے ساتھ چار سال گزارے اور اس کی بگ بیش کے2010-11کے سیزن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے میں رہنمائی کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain