تازہ تر ین

مویشی منڈیاں جرائم پیشہ افراد کیلئے جنت بن گئیں ، جعلی کرنسی پھیلانے کا انکشاف

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)گوجرانوالہ میں مقرر کی گئی پانچ منڈیوں کیلئے سہولت کا فقدان، نہ لائٹ ، نہ سکیورٹی کا انتظام، بیوپاری فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے لگے، بکرا نہ ملنے کی صورت پر شہریوں ڈاکوﺅں سے جیبوں کا صفایا کروانے لگے۔ تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں انتظامیہ نے پانچ پوائنٹ قربانی کے جانوروں کیلئے مختص کیے تمام پوائنٹس پر لائٹ، سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے اکثر بیوپاریوں کو جعلی نوٹ تھما کر جانور لیکر فرارہوگئے۔ اعلی افسران کے مطابق پوائنٹوں پر لائٹ اور سکیورٹی ہر صورت فراہم کی جائے گی۔ مگر اس کے باوجود کوئی بھی سہولت یہاں تک پانی ملنا بھی نہ ممکن ہے۔ سکیورٹی خدشات ہزاروں کی تعداد میں خریدار منڈی میں موجود رہتے ہیں اس کے باوجود پولیس آتی ہے اپنا حصہ وصول کرتی اور رفو چکر۔ شہریوں کاسی پی او سے مطالبہ کہ سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں ، ملحقہ علاقوں میں ناکہ اور گشت کی جائے تاکہ شہری واپس جاتے ہوئے ڈاکوﺅں کے ہاتھوں نہ لٹ سکیں۔ اورتمام سیل پوائنٹس پرفوری بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain