Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»اہم خبریں»عمران خان کی منظوری سے عارف علوی صدر پاکستان بڑا اعلان ہو گیا
    اہم خبریں

    عمران خان کی منظوری سے عارف علوی صدر پاکستان بڑا اعلان ہو گیا

    Daily KhabrainBy Daily Khabrainاگست 18, 2018کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی کو صدر پاکستان نامزد کردیا۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان نامزد کردیا ہے۔موجودہ صدر کی مدت 4 ستمبر کو پوری ہورہی ہے اور صدر کے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی کی نامزدگی کی منظوری دی ہے۔عارف علوی کون ہیں؟عارف علوی پیشے کے لحاظ سے ایک ڈینٹسٹ اور ایشیائ پیسیفک ڈینٹل فیڈریشن اور پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ایک ہیں، انہوں نے پہلی بار 1997 میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114کراچی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لیا لیکن انہیں کامیابی نہ ملی۔2002 کے عام انتخابات میں بھی انہوں نے پی ایس 90 کراچی ٹو سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر دوبارہ انتخابات میں حصہ لیا لیکن اس مرتبہ بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔2013 کے انتخابات میں انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 (جو اس وقت این اے 247 ہے) سے انتخاب لڑا اور کامیاب رہے، انہوں نے جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان اور ایم کیوایم کی خوش بخت شجاعت کو شکست دی، عارف علوی وہ واحد پی ٹی آئی امیدوار تھے جو 2013 کے انتخابات میں سندھ سے منتخب ہوئے۔عارف علوی عام انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 247 سے کامیاب ہوئے، انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم ایم اے کے محمد حسین محنتی کو شکست دی۔عارف علوی 2006ء تا 2013ء تک پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بھی رہے، 2016ء میں انہیں پی ٹی آئی سندھ کا صدر مقرر کیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Daily Khabrain

    Related Posts

    مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا

    مئی 27, 2026

    قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے

    مئی 27, 2026

    مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    مئی 27, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.