Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»پاکستان»نئی حکومت آنے کے بعد تھرتھلی بڑے مگر مچھوں کی شامت آگئی
    پاکستان

    نئی حکومت آنے کے بعد تھرتھلی بڑے مگر مچھوں کی شامت آگئی

    Daily KhabrainBy Daily Khabrainاگست 18, 2018Updated:اگست 18, 2018کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹ) بدعنوان سیاست دانوں اور بیوروکریٹس سے ہڑپ کیا گیا پیسہ واپس لینے کا پلان تشکیل دیا جاچکا ہے۔ ابتدائی ہدف دو سو بلین ڈالر رکھا گیا ہے‘ جس کا بڑا حصہ غیر ملکی بینکوں میں ہے۔ ذرائع نے انور مجید کی گرفتاری کو بارش کا پہلا قطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ کے دوران بلاتفریق بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اس کی لپیٹ میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے علاوہ تحریک انصاف کے بدعنوان رہنما بھی آئیں گے۔ واضح رہے کہ جعلی بینک اکا?نٹس اسکینڈل کے سلسلے میں ایف آئی اے نے بدھ کے روز آصف زرداری کے فرنٹ مین قرار دیئے جانے والے انور مجید اور ان کے بیٹے کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔ دنوں باپ بیٹوں پر 36 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ الیکشن سے قبل ہی اعلیٰ سطح پر یہ فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ ملک کی معیشت کو سنبھالا دینے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے ہر پارٹی کے بدعنوان رہنما اور بیورو کریٹس کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ آپریشن کا بڑا حصہ نیب کے ذریعے قابل عمل بنایا جائے گا اور ترجیح پالیسی یہ ہو گی کہ سزا کے ساتھ ساتھ لوٹی گئی اور ناجائز طریقے سے بنائی گئی رقم بھی وصول کی جائے۔ تا ہم اس میں یہ نکتہ شامل ہے جو جتنا ناجائز پیسہ واپس کرے گا اسے سزا میں اتنا ہی ریلیف ملے گا۔ مثال کے طور پر اگر کسی کو جرم ثابت ہو جانے پر دس برس قید کی سزا ہو جاتی ہے تو وہ لوٹی گئی رقم کا بڑا حصہ واپس کر کے اس سزا میں تین سے پانچ برس کی قید کم کرا سکتا ہے۔ یعنی رقوم کی وصولی کے نتیجے میں مجرم کو مکمل کلین چٹ نہیں ملے گی‘ جیسا کہ عموماً نیب کیسز میں پہلی بار گیننگ کے تحت کیا جاتا ہے کہ مجرم یا ملزم رقم کا ایک بڑا حصہ دے کر رہا ہو جاتا ہے۔ رقم لوٹانے کے علاوہ ملزم کو اپنے فرنٹ مین بھی قانون کے حوالے کرنے ہوں گے۔ ذرائع کے بقول قوم کا پیسہ واپس لانے کے ٹاسک میں عدلیہ اور اہم ادارے نیب کی پشت پر ہوں گے‘ تا کہ کوئی کسی قسم کا دبا? ڈال کر بچنے کی کوشش نہ کرے۔ ذرائع نے بتایا کہ جو رقم واپس لینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اس کا تخمینہ سینکڑوں ارب ڈالر ہے۔ تا ہم ابتدائی طور پر کم سے کم ٹارگٹ 200 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔ یہ رقم زیادہ تر سوئٹزر لینڈ‘ برطانیہ‘ امریکہ اور دبئی کے بینکوں میں رکھی گئی ہے‘ یا آف شور کمپنیوں کی صورت میں محفوظ ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک جن لوگوں نے ناجائز پیسوں سے جائیدادیں بنا رکھی ہیں‘ ان اثاثوں کو فروخت کر کے بھی رقم حاصل کی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Daily Khabrain

    Related Posts

    مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    مئی 27, 2026

    صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟

    مئی 27, 2026

    ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

    مئی 27, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.