اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ ریلوے میں کرپشن برداشت نہیں کروں گا،ریلوے کی بہتری کیلئے اچھی تجاویزبھیجی جائیں،میں نے ریلوے سے کمٹمنٹ کی ہے کہ کوئی سیاسی اثر ورسوخ برداشت نہیں کیاجائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے لاہورڈبل ٹریک بنایاجائےگا،کوشش ہوگی لاہورسے اسلام آباد کا سفرڈھائی گھنٹے میں ہو،کراچی سے خیبر تک ٹریک کے اطراف درخت لگائے جائیں گے، ریلوے کے32سٹیشنز کواپ گریڈ کریں گے ،سکھر فاسٹ ٹرین،پنڈی ٹوچکلالہ ٹرین شروع کریں گے اورریلوے میں کرپشن ختم کریں گے،ریلوے ملازمین کے لئے 5ہزارمکانات تعمیر کیے جائیں گے جبکہ خصوصی افراداور بزرگوں کے لیے ٹرینوں میں سہولت دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کی زمینوں پرقابض افرادزمین چھوڑدیں،ریلوے میں سرمایہ کاری کرنےوالوں کوخوش آمدیدکہیں گے، سی پیک ریلوے منصوبوں کوترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائے گا،ریلوے سٹیشنز کیساتھ فوڈ اسٹریٹ بنائی جائے گی،ریلوے کی بہتری کیلئے اچھی تجاویزبھیجی جائیں،چکلالہ اورمارگلہ سٹیشن کواپ گریڈ کریں گے ،عمران خان کے ساتھ مل کر ملک میں غریبوں کاراج چاہتا ہوں۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہرشہرکے قریب ریلوے کاسٹیشن موجود ہے،سی پیک میں ریلوے کاساراٹریک اپ گریڈ ہوگا،8 ڈرائی پورٹ بھی اپ گریڈ کئے جائیں گے جبکہ 32ریلوے سٹیشنز اپ گریڈ کئے جائیں گے،آن لائن ٹکٹ بکنگ کانظام مزید بہتر کریں گے،میں ریلوے میں کرپشن برداشت نہیں کروں گا،ریلوے کی بہتری کیلئے اچھی تجاویزبھیجی جائیں،میں نے ریلوے سے کمٹمنٹ کی ہے کہ کوئی سیاسی اثر ورسوخ برداشت نہیں کیاجائے گا۔