لاہور(نیوزایجنسیاں) سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا استعفی خوشخبری ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہناتھا کہ نجم سیٹھی کو بہت پہلے استعفی دے دہنا چاہیے تھا، نجم سیٹھی کا مستعفی ہونا حیرانی کی بات نہیں بلکہ خوشخبری ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے اور استعفی وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن انچیف عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔
