تازہ تر ین

ایشیا کپ کرکٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی

دبئی(آئی این پی) ایشیا کرکٹ کپ 2018کے لیے ٹکٹوں کی خریداری گزشتہ روز سے شروع ہوگئی۔متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 20سے 750درہم مقرر کی گئی ہے۔ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی اور ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ایشیا کپ کا آغاز 15ستمبر کو بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 19ستمبر کو کھیلا جائے گا۔متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایونٹ کا فائنل 28ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain