تازہ تر ین

رحمان ملک کی وزیراعظم سے آر ٹی ایس کی ناکامی پر ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی درخواست

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان سے الیکشن کے روز الیکشن کمیشن کے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ٹی ایس) کی ناکامی پر ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے۔ رحمان ملک کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ داخلہ کمیٹی کو سینیٹ نے الیکشن کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی تھی اور بطور وزیر داخلہ عمران خان کمیٹی سے تعاون کے پابند ہیں۔خط میں چیئرمین داخلہ کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات کا پتہ چلانے کو خط لکھا تھا، آرٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات معلوم کرنا اور ذمہ داروں کا تعین ازحد ضروری ہے۔ قومی مفادمیں ہےآر ٹی ایس کی ناکامی کی مکمل تفتیش کی جائے اور کیبینٹ ڈویڑن کو ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی فوری ہدایات جاری کی جائیں۔تحریک انصاف نے الیکشن کے روز آر ٹی ایس کی بندش کی تحقیقات مکمل کرلیں۔ تحریک انصاف نے بھی الیکشن کے روز آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ جانے کی تحقیقات کے لیے اعظم سواتی اور دیگر پر مشتمل کمیٹی قائم کی تھی جس نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں۔پی ٹی آئی کی تحقیقاتی کمیٹی نے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کا ذمہ دار نادرا کو ٹھہرا دیا اور اس کی ناکامی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain