تازہ تر ین

100دن میں محکمہ صحت میں تبدیلی نظر آئیگی: یاسمین راشد

لاہور(آئی این پی )وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 100دن میں محکمہ صحت میں تبدیلی سب کو نظر آئے گی، ہیلتھ کارڈ پنجاب میں بھی دیا جائے گا، پروٹوکول لینے کے حق میں نہیں ہوں، عوام تھوڑا صبر کرے ملک میں حقیقی تبدیلی لیکر آئیں گے۔ وہ پیر کو میڈیا سے گفتگو کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کیلئے آج مبارک دن ہے۔ پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی پالیسی پر سب عمل کریں گ۔ پہلے 100دن میں محکمہ صحت میں تبدیلی سب کو نظر آئے گی۔ یاسمین راشد نے کہا کہ 100دن کے اندر تبدیلی لاکردکھائیں گے۔ ہیلتھ کارڈ پنجاب میں بھی دیا جائے گا۔ خان صاحب کی سپاہی ہوں پروٹوکول نہیں لوں گی۔ وزیراعظم نے تبدیلی کے سفر کو شروع کردیا ہے۔ اب ملک میں حقیقی تبدیلی لیکر آئیں گے۔ عوام تھوڑا صبر کریں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain