لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر ہاو¿س لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے منظور شدہ پنجاب اسمبلی کے 23 ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا وزراءکو انکے محکموں کے قلمدان سونپ دیئے گئے گورنر ہاو¿س میں حلف اٹھایا،قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کابینہ کے اراکین سے حلف لیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اس موقع پر حلف اٹھانے والے صوبائی وزراءکو مبارکباددی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کابینہ میں تمام علاقوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ صوبائی وزراءملنے والی ذمہ داری کو بطریق احسن نبھائیں گے اورامید ہے کہ صوبائی وزراءوزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل میں دن رات ایک کریں گے اور صوبائی وزراءصوبے کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے وزراءدن رات عوام کی خدمت کریں گے۔ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ تقریب میں اراکین اسمبلی، تحریک انصاف کے رہنماو¿ں، کارکنوں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ عبدالعلیم خان کو بلدیات کے ساتھ ساتھ سینئر وزیر بنایا گیا ہے۔ارکان کو ملنے والی وزارتوں میں حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز،ٹیکسیشنز اینڈنارکوٹکس کنٹرول،مخدوم ہاشم بخت کو خزانہ ،سمیع اللہ چوہدری کو محکمہ خوراک ، فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات اینڈ کلچر ،یاسر ہمایوں سرفراز کو ہائی ایجوکیشن اورٹورارزم ڈیپارٹمنٹ ،میاں محمودالرشید کو ہاو¿سنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی وزارت دی گئی ہے جبکہ میاں اسلم اقبال کو انڈسٹریز ، ایویسٹمنٹ اینڈکامرس،راجابشارت کو قانون اینڈ پارلیمانی افیئرز ،ڈاکٹریاسمین راشد کوپرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ ،تیمور خان کو یوتھ افیئر اورسپورٹس ،محسن لغاری کو ایری گیشن ،مراد راس کو سکول ایجوکیشن،انصر مجید نیازی کو لیبراینڈمین پاور،سردار محمد آصف نکئی وزیر مواصلات ، حسنین دریشک ،ملک نعمان لنگڑیال ،محمد انور ،چوہدری ظہیر الدین اور ہاشم ڈوگر نے بھی صوبائی وزراءکی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے جبکہ گزشتہ روز راجہ راشد حفیظ کو محکمہ مال کی وزارت کے اعلان کے بعد ان سے واپس لے لی گئی ہے جبکہ سردار آصف نکئی کو محکمہ مواصلات کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ محمداکرم چوہدری اور ناصر خان درانی کو وزیراعلیٰ کاسیاسی مشیر مقرر کیاگیاہے۔توقع کی جارہی ہے کہ حلف ٹھانے والے وزراءکے محکمہ میں مزید ردبدل کا امکان ہے جس کو آئندہ چندروز میں اعلان کر دیا جائے گا۔