تازہ تر ین

سی پی این ای پریس لاءاینڈ ریگولیشن کمیٹی کے قیام کا اعلان

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی پریس لاءاینڈ ریگولیشن کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پریس لاءاینڈ ریگولیشن کمیٹی کے مقاصدمیں ممبر مدیران کو پریس قوانین اور اس پر عملدرآمد کے لئے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ کمیٹی اپنے فیصلوں، سفارشات اور کارکردگی کے بارے میں سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرے گی۔ سی پی این ای کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پریس لاءاینڈ ریگولیشن کمیٹی کی منظوری سی پی این ای کے صدر عارف نظامی کی صدارت میں منعقدہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں دی گئی ہے۔ سی پی این ای کی پریس لاءاینڈ ریگولیشن کمیٹی کے چیئرمین روزنامہ خبریں کے ایڈیٹر امتنان شاہد اور ڈپٹی چیئرمین روزنامہ انتخاب کے چیف ایڈیٹر انور ساجدی مقرر کئے گئے ہیںجبکہ عارف نظامی (پاکستان ٹوڈے)، ڈاکٹر جبار خٹک (روزنامہ عوامی آواز)، طاہر فاروق (روزنامہ اتحاد)، رفیق افغان (روزنامہ امت)، اعجازالحق (روزنامہ ایکسپریس)، مقصود یوسفی (روزنامہ نئی بات)، مظفر اعجاز (روزنامہ جسارت)، عبدالخالق علی (آن لائن نیوز ایجنسی)، تنویر شوکت (روزنامہ غریب)، احمد شفیق (ماہنامہ ہاسپٹلٹی پلس)، یحییٰ خان سدوزئی (روزنامہ لیڈ پاکستان)، علی احمد ڈھلوں (روزنامہ لیڈر)، حافظ ثناءاللہ (روزنامہ فرنٹیئر اسٹار)، محمد تقی علوی (روزنامہ میسنجر)، سید محمدمنیر جیلانی (روزنامہ پیغام)، وقاص طارق فاروق (روزنامہ جہاں نما)، سید محمد رضا شاہ (روزنامہ جاگو)، اشفاق احمد مفتی (روزنامہ الحاق)، نشید راعی (روزنامہ قومی آواز)، رفیق احمد پیرزادہ (روزنامہ پاک سندھ)، امتیاز قاضی (روزنامہ تعمیر سندھ)، عبدالسلام باتھ (روزنامہ بے لوث)، راشد اقبال (روزنامہ چاند)، رضوان شاہ (روزنامہ جگ نیوز)، عابد علیم (روزنامہ ملت)، زاہدہ عباسی (روزنامہ نوسج) اور حسینہ جتوئی (روزنامہ مومل)کمیٹی کے رکن ہوں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain