تازہ تر ین

پاکستانی والی بال ٹیم نے بھارت کوٹھکانے لگادیا

جکارتہ(آئی این پی)ایشین گیمز والی بال میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی ہے۔جکارتہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔جکارتہ میں جاری میگا ایونٹ کے مینز والی بال کلاسفکیشن پلے آف کوارٹر فائنل میں روایتی حریف مدمقابل ہوئے، بھارت نے پہلا سیٹ 21-25 سے جیتا تاہم پاکستانی پلیئرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کرتے ہوئے کلاسفکیشن سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کا سکور 21-25، 21-25، 21-25 اور 23-25 رہا۔واضح رہے کہ قومی والی بال ٹیم نے پہلے پول میچ میں منگولیا کو 0-3 سے شکست دی تھی، دوسرے اور تیسرے میچ میں ایران اور کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گذشتہ روز ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کیلئے تیسرا میڈل حاصل کیاتھا۔ارشد ندیم نے یہ کارنامہ 80.75میٹر تھرو لگاکر انجام دیاتھا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 3 ہوگئی ہے جو کہ تمام کانسی کے تمغے ہیں۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے 88.06میٹر کی تھرو پھینک کر سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ چین کے لیو کیزن نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ان کے کوچ کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔اس سے قبل کراٹے مقابلوں میں پاکستان کی 19 سالہ نرگس حمید اللہ نے نیپالی کھلاڑی کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔کراٹے کے علاوہ پاکستان کو مینز کبڈی میں کانسی کا تمغہ ملا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain