میاں چنوں ، پاکپتن(تحصیل رپورٹر ، نمائندہ خبریں) وزیراعلی پنجاب کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں کے دورہ کے موقعہ پر پروٹوکول کی وجہ سے ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر ز کی عدم توجہ کی وجہ کی سے ڈیڑھ سالہ بچی دم توڑ گئی تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں آمد کے موقعہ پر ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر زکی عدم توجہ کی وجہ سے ڈیڑھ سالہ کومل جاںبحق ہوگئی وزیراعلی کی آمد کے موقعہ پر ہسپتال کا عملہ وزیراعلی کے پروٹوکول میں مصروف تھا جس کی وجہ سے ہسپتال کی ایمرجنسی میں بچی کا علاج معالجہ نہ ہوسکا بچی والدہ آمنہ بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی بیمار تھی میں اسے چیک اپ کے لئے تحصیل ہسپتال میاں چنوں لائی میری بیٹی کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا لیکن اچانک وزیراعلی کی آمد کے باعث ڈاکٹر زان کے ساتھ چلے گئے اسی دوران بچی کی طبعیت مزید خراب ہوگئی اورڈاکٹرز کی آمد سے قبل میری بیٹی جاںبحق ہوگئے جبکہ کومل کے باپ جہانگیر کا کہنا تھا کہ اگر میں بھی امیر ہوتا تو میری بیٹی کو اسی طرح لاوارث نہ چھوڑا جاتا میری بیٹی وزیراعلی کی آمد کے موقعہ ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے جاںبحق ہوئی ہے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں کے قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر نذیر احمد ہراج کے مطابق بچی تھیلسمیاکی مریضہ تھی اسے جب ہسپتال میں لایا گیا تو اس کی حالت بڑی خراب تھی ایمرجنسی میں ابتدائی علاج کیا گیا اور مریضہ کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا تھا ۔وزیر اعلی پنجاب کے دورہ تحصیل ہسپتال میاں چنوں کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے غلط فہمی کی بنا پر ایمرجنسی وارڈ کا دروازہ بند کر دیا وزیراعلی پنجاب کے ذاتی عملہ دروازے کو دوبارہ کھلوایا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی تحصیل ہسپتال میاں چنوں کی آمد پر جب وزیراعلی پنجاب ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کرنے کے لئے ہسپتال پہنچے تو ان کے آگے ڈی ایس پی سپیشل برانچ جو رش کو ہٹانے کے لئے پہلے داخل ہوئے ہسپتال کا سیکورٹی گارڈ نے سمجھا کہ وزیراعلی پنجاب داخل ہوچکے ہیں لہذا اس نے وزیراعلی پنجاب کو روک کر ایمرجنسی وارڈ کا دروازہ بند کردیا باہر سے وزیراعلی کے ذاتی عملہ کے بتانے پر کہ وزیراعلی باہر موجود ہیں تو ڈی ایس پی سپیشل برانچ نے ایمرجنسی وارڈ کا دروازہ کھولا تب وزیراعلی اندر داخل ہوسکے ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میاں چنوں کی آمد ہوئی،دورے کے دوران اُنہوں نے ٹی ایچ کیوہسپتال کا جائزہ لیا جہاںپر سائلین نے شکایات کے انبار لگا دیئے،گزشتہ روز مرنے والی خاتون کے ورثاءکی شکایت پر وزیر اعلیٰ نے انکوائری کا حکم دے دیا ، گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی میاں چنوں آمدہوئی،ہیلی کاپٹر کے ذریعے میاں چنوں کے نواحی گاﺅں 114پندرہ ایل میں پہنچے جہاں پر بذریعے روڈ وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچے اور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈمیں جاکر مریضوں سے سہولیات کے بارے پوچھا،اس دوران سائلین کی جانب سے ہسپتال کے ڈاکٹروں کے غلط رویہ سمیت دیگر شکایات کے انبار لگا دیئے گئے،جبکہ گزشتہ روز ڈاکٹر محمدا سلم کی مبینہ غفلت جاں بحق ہونیوالی خاتون کے ورثاءنے شکایت کی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری انکوائری کا حکم جاری کرکے رپورٹ مانگ لی،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیں گی،اس دوران دھکم پیل کا سلسلہ بھی جاری رہا ،بعدازاں وہ اپنے عزیز وں سے ملنے گاﺅں 2ایٹ آر گئے اور پھر اپنے قریبی دوست صدر بار میاں چنوں ملک مسعود اعوان اور ملک نوید اعوان کے والدکی وفات پر فاتحہ خوانی کرنے پہنچا جہاں پر اُنہوں فاتحہ خانی کی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے میڈیا نمائندﺅں کے بار بار اسرار بھی کوئی میڈیا ٹاک نہیں کی اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاکپتن روانہ ہوگئے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کے موقع پر تھانہ صدر پولیس کے رویہ کیخلاف بھی سائلین نے شدید احتجاج کیا مگر کسی کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ وزےر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مختصر دورہ پر پاکپتن آئے انہوں نے دربار حضرت بابا فرےد الدےن ؒ پر حاضری دی ، نوافل ادا کےے ، مُلک کی تعمےر و ترقی اور خوشحالی کی دُعا کی اس موقع پر سجادہ نشےں کے بےٹے دےوان عثمان فرےد چشتی نے وزےر اعلیٰ پنجاب کی دستار بندی کی ، اس موقع پر ارکان پنجاب اسمبلی مےاں فرخ ممتاز مانےکا ، چوہدری نعےم ابراہےم ، پےراحمد شاہ کھگہ ، اور ساجدہ ےوسف بھی موجود تھےں ، دربار شرےف کے احاطہ مےں اےک بوڑھی عورت ولائےت بی بی جو چک تلی کی رہائشی تھی نے وزےر اعلیٰ پنجاب کو سےکورٹی حصار توڑتے ہوئے روک لےا اور فرےاد کی کہ اُن کے اےم پی اے پےر احمد شاہ کھگہ اور اُن کے بھائی سابق اےم اےن اے پےر محمد شاہ کھگہ نے اُن کی ملکےتی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے ، قبضہ واپس لے کر دےا جائے اس دوران وزےر اعلیٰ پنجاب نے بس صرف ےہ کہا کہ ہو جائے گا ، دےگر شہرےوں کی طرف سے وزےر اعلیٰ پنجاب کو شکائےت کی درخواستےں دےنے کو کوشش پر سےکورٹی والوں نے جب وزےر اعلیٰ کو ملنے نہ دےا تو لوگوں نے وزےر اعلیٰ مردہ باد اور پولےس مردہ باد کے نعرے لگائے ، وزےر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مےڈےا سے کسی قسم کی گفتگو نہےں کی ، مےڈےا نمائندگان نے ڈی پی او پاکپتن کے تبادلہ پر سوال کےا مگر وہ بات ٹال گئے ، اور دربار سے روانہ ہو گئے ، قبل ازےں جب وہ پاکپتن پہنچے تو ہےلی پےڈ سے کےنال رےسٹ ہاﺅس گئے اور ارکان اسمبلی مےاں فرخ ممتاز مانےکا چوہدری نعےم ابراہےم ، پےر احمد شاہ کھگہ اور ساجدہ ےوسف کے علاوہ ضلعی صدر تحرےک انصاف رےاض ارشد نےازی ، سٹی صدر ملک محمد اشرف ، مفتی وجاہت نے ملاقات کی ، انہوں نے وزےر اعلیٰ پنجاب کی پاکپتن ترقی کے متعلق بات کی وزےر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انہےں ےقےن دلاےا کہ وہ ترجےحی بنےادوں پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کی اپ گرےڈےشن ، جدےد تعلےمی سہولتےں اور صاف شفاف پےنے کے پانی کی فراہمی کے فلٹرےشن پلانٹ لگائے جائےں گے ۔