تازہ تر ین

پانی کا معاملہ ۔۔۔ بھارت کا 9 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ، مذاکرات آج ہونگے

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کے ساتھ پانی کے معاملے پر مذاکرات کیلئے نو رکنی بھارتی وفد واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گیا، پاکستان کمشنر فار انڈس واٹر مہرعلی شاہ نے بھارتی وفد کا استقبال کیا۔بھارت سے آنے والے نورکنی وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کے کمشنر پردیپ کمار سکسینا نے کی۔ پاکستان بھارتی وفد کے ساتھ لوئر کلنائی اور پاکل دل منصوبوں کے حوالے سے باضابطہ بات کرے گاجبکہ بھارتی وفد کے ساتھ مرحلہ وار دو سیشن میں مذاکرات ہونگے۔ پاکستانی وفد پہلے مرحلے میں آج بدھ کی صبح 10 بجے بھارتی وفدکے ساتھ مذاکرات کرے گا جبکہ دوسرا مرحلہ جمعرات کی شام پانچ بجے شروع کیا جائے گا۔پاکستان سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بھارتی وفد کے ساتھ پاکستانی ماہرین کے دورہ کشمیر کے حوالے سے بھی بات کرے گا۔بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر پاکل دل منصوبہ کے تحت 15 سو میگا واٹ جبکہ لوئر کلنائی منصوبہ کے تحت 45 میگاواٹ بجلی کے پیدواری منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کے ڈیزائن پر پاکستان کو اعتراضات ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain