تازہ تر ین

صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کی دال گلتی نظر نہیں آرہی، میاں حبیب ، اپوزیشن کی جانب سے صدر کیلئے مشترکہ امیدوارآیا تو سخت مقابلہ ہوگا، خالد چوہدری ، اعتزاز احسن اچھے امیدوار وہ متنازع ہیں نہ ان پر کرپشن کا داغ ہے، میاں سیف الرحمان ۔، صدر کا عہدہ آج بھی اتنا اہم ہے جتنا پہلے تھا، صدر عالمی کمیونٹی میں ملک کا چہرہ ہوتا ہے، آغاباقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگار میاں حبیب نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ایک بڑا جوڑ پڑنے والا ہے لیکن میرے خیال میں اپوزیشن کی دال کہیں گلتی نظر نہیں آ رہی۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ اب اگر صدارتی الیکشن میں کسی کے ووٹ ٹوٹتے ہیں تو یہ بات آشکار ہو جائے گی کہ کس کے ووٹ ٹوٹے۔ڈاکٹر عارف علوی واضح طور پرجیت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔تمام مسلمان ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔کالم نگار خالد چوہدری نے کہا کہ اگر حکومت کوئی بھی الیکشن ہار جاتی ہے تو یہ اس کے لئے بہت مایوس کن صورتحال ہو گی۔اگر اپوزیشن کی جانب سے صدر کے لئے کوئی مشترکہ امیدوار ہوتا تو مقابلہ سخت ہوتا۔اعتزاز احسن ایک اچھے سیاستدان ہیں جو حکومت کو ٹف ٹائم دیتے۔او آئی سی کے بارے میں اتنا ہی کہوں گا کہ اسلامی بلاکoh i seeوالا ہی بن چکا ہے۔ چین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر ملک کے اپنے ذاتی مفاد ہوتے ہیں جس کو وہ ترجیح دیا ہے۔اورنج لائن منصوبے پر ملکی مفاد کو بیچا گیا۔کالم نگارمیاں سیف الرحمان نے کہا کہ ہمارے ہاں” جیسے کو تیسا والی“ سیاست بن گئی ہے۔اگر اپوزیشن تھوڑا سا اتحاد پیدا کر لیتی تو اس کے لئے بہتر صورتحال ہوتی۔اعتزاز احسن متنازعہ نہیں ان پر کرپشن کا داغ بھی نہیں۔ گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہمیں پرزور آواز اٹھانا ہو گی۔تمام مسلم ممالک کو مل کر اقدام کرنا چاہئیں۔مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچنی چاہئے کالم نگار آغا باقر نے کہا کہ صدارتی الیکشن بہت اہم ہوتے ہیں۔صدر کا عہدہ آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا پہلے تھا۔صدر بین الاقومی کمیونٹی میں ملک کا چہرہ ہوتا ہے۔اپوزیشن متحد ہوتی تو اس کا وزن ہوتا۔اعتزاز احسن کی شخصیت ایسی ہے کہ بہت سے لوگ ان کو ووٹ دیتے۔ظاہر ہے خفیہ ووٹنگ ہوتی ہے۔عمران خان کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف بیان خوش آئند ہے عمران کے پیچھے عوام کی طاقت ہے۔اس ایشو پر ہم عالم اسلام کو اکٹھا کر سکتے ہیں۔جذبہ ہو تو سب کچھ ہو سکتا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain