اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نہ ن لیگ کے ساتھ ہے نہ تحریک انصاف کے ساتھ پیپلزپارٹی اپنے ساتھ ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کی اپنی اپنی سیاست ہے۔ ہم ن لیگ کے ساتھ بیٹھ کر ملک کی خدمت نہیں کر سکتے۔ ضروری نہیں ہم سب کے ساتھ اتفاق کریں سب کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے۔ ن لیگ نے مولانا صاحب کو آگے کر کے زیادتی کی ہے۔ اس میں شک نہیں اگر اپوزیشن متفقہ امیدوار نہیں لاتی تو پھر عارف علوی کیلئے راہ ہموار ہو گی۔ تحریک انصاف کے رہنما میجر خرم حمید روکڑی نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کا کوئی متفقہ امیدوار ہے ہی نہیں۔ پیپلزپارٹی میچورٹی کا مظاہرہ کر رہی ہے جو لوگ کرپٹ نہیں وہ جانتے ہیں عمران کو سپورٹ کرنا اصل میں پاکستان کو سپورٹ کرنا ہے۔ 35 سال سے قابض مافیا سے پاکستان کی جان چھوٹ گئی ہے۔ عمران خان جس ہیلی کاپٹر میں پی ایم ہاﺅس سے بنی گالہ تک سفر کرتے ہیں اس کا آنے جانے کا خرچہ19 ہزار ہے عمران خان 18-18 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک بڑی اچھی حالت میں چھوڑا نواز شریف اپنے دور میں وزیر اعظم ہاﺅس کا خرچ جیب سے ادا کرتے تھے۔ تحریک انصاف نے 100 روزہ پلان پر عمل شروع نہیں کیا۔ ن لیگ نے ملک سے بجلی کا بحران ختم کیا الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نہیں پتہ اقتدار کانٹوں کی سیج ہے۔