تازہ تر ین

”جوانی پھر نہیں آنی 2“ 2018 کی کامیاب ترین فلم بن گئی

کراچی(ویب ڈیسک) عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم”جوانی پھر نہیں آنی2“ رواں سال کی کامیاب ترین فلم بن گئی۔ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، ماورا حسین اور کبریٰ خان کی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی2“ کا باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس جاری ہے فلم ریلیز کے صرف دو ہفتوں میں تقریباً 31 کروڑ کا بزنس کرکے 2018 کی کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔پاکستان میں ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کا جائزہ لیاجائے تو ”جوانی پھر نہیں آنی2“سے قبل علی ظفر کی فلم”طیفا ان ٹربل“باکس آ پر راج کررہی تھی۔ علی ظفر کی فلم نے 7 ہفتوں میں 31 کروڑ 64 لاکھ کا بزنس کیا ہے جب کہ ”جوانی پھر نہیں آنی2“ نے”طیفا ان ٹربل“کا ریکارڈ محض 2 ہفتوں میں توڑ دیا۔دوسری جانب ”جوانی پھر نہیں آنی2“ کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے فلم پاکستانی سینماوں میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلموں ”سنجو“ اور ”سلطان“ سے بھی آگے نکل گئی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain