تازہ تر ین

لاہور فیشن ویک پاکستانیوں کی آنکھ کو لبھا نہ پایا ،ایسا لباس کہ سب حیران

لاہور (ویب ڈیسک) معروف فیشن ڈیزائنر حسین ڈیہڑ کی جانب سے لاہور میں ہونے والے فیشن شو کے دوران کپڑوں کے نئے ڈیزائن متعارف کرائے گئے ہیں۔ ڈیزائنر کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے کپڑوں میں مغربی فیشن کی جھلک نمایاں ہے جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو یہ آنکھ نہیں بھائے اور سوشل میڈیا پر ڈیزائنر کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ حسین ڈیہڑ نے 2 ماڈلز کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تو اس پر بھی طوفان امڈ آیا اور لوگوں نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔فیشن ڈیزائنز حسین ریہڑ کی ماڈلز کے ساتھ یہ تصویر دیکھ کر میمونہ نے سندھی میں شلواریں نہ ہونے پر اعتراض کیا۔ ایشا نے پوچھا کہ شلوار کے لیے کپڑا نہیں تھا جبکہ میرا گل نے دونوں خواتین کو بے شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شلوار پہن کر آنی چاہیے تھی۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain