ممبئی(ویب ڈیسک) ہرتھیک روشن نے استاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنی فلم”سپر30“کے پوسٹرز جاری کرتے ہوئے ایک خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔بھارت میں ہر سال 5 ستمبر کو ٹیچرزڈے منایا جاتا ہے لہٰذا آج ٹیچرز ڈے کے موقع پر ہرتھیک روشن نے اپنی آنے والی فلم”سپر 30“ کے دو پوسٹرز جاری کیے ہیں، فلم میں ہرتھیک روشن ریاضی کے ٹیچر کا کردار نبھارہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی فلم کے پوسٹرز آج کے دن جاری کیے۔پوسٹرزکے ساتھ ہرتھیک روشن نے ٹوئٹر پر ایک خوبصورت پیغام بھی تحریر کیا ہے”اب بادشاہ کے بیٹے بادشاہ نہیں بنیں گے۔۔۔ اب بادشاہ وہی ہوگا جو حقدار ہوگا“۔ ”وقت بدلنے والا ہے“۔ فلم کے پوسٹر میں ہرتھیک روشن اپنے 30 شاگردوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔فلم ”سپر30“میں مرونال ٹھاکر اورہرتھیک روشن مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ دیگر فنکاروں میں پنکج تریپاٹھی، نندش سنگھ اورامیت شاہ شامل ہیں فلم اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
