تازہ تر ین

مظفرآباد میں ایڈونچر سے بھرپور پیرا گلائیڈنگ شو کا انعقاد

مظفرآباد (ویب ڈیسک) مظفرآباد میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے لیے محکمہ سیاحت آزادکشمیر کی جانب سے پیرا گلائیڈنگ شو منعقد کیا گیا۔مظفرآباد میں محکمہ سیاحت آزادکشمیر کی جانب سے ایئرپورٹ رن وے پر منعقدہ موٹر اور پیرا گلائیڈنگ شو میں پاک فوج سے یکجہتی اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ماہر گلائیڈرز نے فضا میں کرتب پیش کیے۔ گلوکاروں نے گلائیڈرز کی حوصلہ افزائی کے لیے ملی نغمے بھی پیش کیے جبکہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر میاں وحید الدین نے موٹر گلائیڈرز کے ہمراہ فضا میں پرواز بھی بھری۔آزادکشمیر کے بالائی علاقے پیراگلائیڈنگ سمیت مہم جوئی کے مختلف کھیلوں کے لیے محفوظ اور موزوں سمجھے جاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain