نیویارک(سی پی پی)یو ایس اوپن میں ایک اور اپ سیٹ شکست ہو گئی، انیس نمبر کی ٹینس اسٹار سیواسٹووا نے دفاعی چیمپئن سلونی سٹیفنز کو کوارٹر فائنل میں ہرا کر آﺅٹ کر دیا جبکہ سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ لٹویا کی اناستاسیجا سیواسٹووا نے دفاعی چیمپئن امریکی حریف کے خلاف زبردست زور بازو دکھایا۔عالمی رینکنگ میں انیس نمبر کی کھلاڑی نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کر حریف کھلاڑی کا غرور خاک کیا، دوسرے سیٹ میں بھی اسی جوش و خروش اور ٹیکنیک کو جاری رکھا۔دوسرے سیٹ میں چھ تین کی فتح سمیٹی اور دفاعی چیمپئن کو آﺅٹ کر دیا۔ ٹینس کی سابق عالمی نمبر ون سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں چیک ری پبلک کی پلیسکو کو شکست دے کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔امریکی سٹارنے 6-4اور6-3سے کامیابی سمیٹی۔یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کا مقابلہ اناستایجا سے ہوگا۔یادرہے پیلیسکو نےیوایس اوپن 2016 کے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کو شکست دی تھی۔






































