لاہور(شوبزڈیسک) گلوکارہ شبنم مجید ، فاخر ،نجم شیراز اور حمیرا چنا آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم دفاع کے منعقد ہونے والی تقریب میں پرفارم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے حوالے سے 6ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں گلوکارہ شبنم مجید ، فاخر ،نجم شیراز اور حمیرا چنا پرفارم کریں گے۔ اس موقع پر تمام فنکار مل کر ملی نغمہ پیش کریں گے جبکہ شبنم اور حمیرا چنا ملی نغمہ ”ہمار اپرچم “پیش کریں گی جبکہ دیگر گلوکار سولو پرفارم کریں گے۔
