تازہ تر ین

محرمہ علی پر فلم ” معصومہ “ کے تشہیری گیت کی عکسبندی کی گئی

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ محرمہ علی اور سہیل پر فلم ”معصومہ “ کےلئے آئندہ ہفتہ پروموشنل سانگ عکسبند کیا جائیگا ، یہ گانا گلوکارہ حنا علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاہے جس کا میوزک نزاکت علی خان اور جوجی علی خان نے ترتیب دیا جبکہ اس کے لکھاری بھی نزاکت علی خان ہی ہیں۔ہدایتکارایم جاوید نے بتایا کہ یہ ایک سوشل موضوع پر بنائی جارہی ہے جس میںمحرمہ علی کیساتھ نیا چہرہ سہیل کو متعارف کروا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں اچھی خان، راحیلہ آغا، انا ، نزاکت علی خان، مسکان اور زبیر بھٹی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلم کے تین گانے ریکارڈ کرلئے گئے ہیںجبکہ محرم الحرام کے فورا بعد شوٹنگ کا آغاز کردیاجائیگا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain