تازہ تر ین

آج بھارتی”لیلیٰ مجنوں “پاکستانی سینماﺅں میں نمائش ہو گی

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ کی نئی رومانوی فلم ” لیلیٰ مجنوں “ کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا ، آج سنیماﺅں کی زینت بنے گی۔ڈسٹری بیوشن کلب کی پیشکش کشمیر کی حسین وادیوں میں عشق و محبت کے آفاقی جذبات کی عکاسی کرتی ہے ۔بھارت کے شہرہ آفاق ڈائریکٹر امتیاز علی کی پروڈکشن میں بنی نئی رومانو ی کامیڈی فلم ” لیلیٰ مجنوں “ کو وفاقی سنسر بورڈ کے بعد پنجاب اور سندھ کے بورڈز نے بھی سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے جس کے بعد لیلیٰ مجنوں دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ آج پاکستانی سنیماﺅں میں بیک وقت نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔بالا جی ٹیلی فلمز کے اشتراک سے بنی فلم ڈائریکٹر امتیاز علی کے چھوٹے بھائی ساجد علی کی زیر ہدایت بنی فلم میں نئی فنکارجوڑی اویناش تیواڑی اور ترپتی دمری نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں ۔فلم میں شامل عاطف اسلم کے دو گیت پہلے ہی مقبول ہوچکے ہیں ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain