تازہ تر ین

سٹرنگز کا بیٹل آف دی بینڈزکا گیت ”زندہ“ کا نیا ورژن آگیا

لاہور(شوبزڈیسک)فیصل کپاڈیہ اور بلال مقصود کی پرجوش جوڑی پیپسی بیٹل آف دی بینڈز میں ججز کے فرائض انجام دیتے نظر آئے، یہ سب ان کیلئے کافی نہ تھا اس لئے انہوںنے فیصلہ کیا کہ وہ رنگین نیلے اسٹیج پر اپنی مسرور کن پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لیں گے۔ فیصل کی سحر کن آواز کے ساتھ بلال کے گٹار کی بہترین دھنیں اور احد کی والہانہ درمنگ سننے کو ملے۔ ”زندہ“ کا نیا ورژن اس وقت ہر کسی کے لب پر عام ہے۔سٹرنگز نے بیٹل آف دی بینڈز کے سیزن 3میں جاندار پرفارمنس سے ماضی کی یاد دلا دی۔ کوک اسٹوڈیو کے کامیاب ترین 4سیزن ، 5ایلبمز، اور بے شمار ترانے مرتب کرنے کے بعد سٹرنگز نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ لائیو پرفارمنس میں پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر اپنا ثانی نہیں رکھتے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain