تازہ تر ین

شام سے واپسی پر ابخازیا کے وزیراعظم کار حادثے میں ہلاک، صدر زخمی

سخومی(ویب ڈیسک)آزاد ریاست جمہوریہ ابخازیا کے وزیراعظم شام سے واپسی کے دوران کار حادثے میں ہلاک ہو گئے جب کہ حادثے میں صدر بھی زخمی ہوئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ابخازیا کے وزیراعظم شام کے سرکاری دورے سے واپسی پر سوچی ایئرپورٹ سے اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے، وزیراعظم گیننا ڈے گاگولیا کی کار ضلع گودواتا سے گزری ہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا۔
کار حادثے میں 70 سالہ وزیراعظم موقع پر ہی ہلاک اور قافلے میں شامل ابخازیا کے صدر زخمی ہو گئے جب کہ وزیراعظم کے ڈرائیور اور گارڈز کو بھی چوٹیں ا?ئیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کار حادثہ تھا جس میں دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا قافلہ ضلع گودواتا کی مرکزی شاہراہ پر رواں دواں تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک کار بے قابو ہو کر قافلے سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے قافلے میں شامل دو کاروں کو شدید نقصان پہنچا جس میں وزیراعظم کی کار بھی شامل تھی۔واضح رہے کہ جارجیا سے علیحدہ ہونے والا اور لگ بھگ ڈھائی لاکھ کی آبادی رکھنے والا ابخازیا بحیرہ اسود اور قفقاز کے جنوب مغربی سمت کے مشرقی ساحل پر ایک متنازع اور مختصر سا علاقہ ہے۔ ابخازیا خود کو ایک ’آزاد ریاست جمہوریہ ابخازیا‘ کے طور پر کہلاتا ہے تاہم اسے عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain