تازہ تر ین

اب ہر عورت کو وراثت میں حق ملیگا ،شیریں مزاری نے بڑا اقدام کر ڈالا

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزارت برائے انسانی حقوق کی جانب سے اسلامی قوانین اور آئین کے مطابق میراث میں خواتین کے حق کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا گیا۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے گزشتہ روز مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی وزارت خواتین کو میراث میں ان کے حق کے حوالے سے معاونت فراہم کرے گی
‘انسانی حقوق کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری’ کے عنوان سے شروع کی گئی اس مہم کے لیے ایک ہیلپ لائن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے اور 1099 پر کال کرکے مفت قانونی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے اس حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں بتایا کہ خواتین کو میراث میں مکمل حق حاصل ہے اور قرآن پاک اور احادیث نبوی سمیت آئین پاکستان میں بھی اس حوالے سے واضح ہدایات موجود ہیں۔تاہم قبلہ ایاز نے بتایا کہ مقام افسوس ہے کہ معاشرتی طور پر ہمارا خاندانی نظام ایسا ہے کہ خواتین کو مختلف حیلوں بہانوں سے ان کے حقیقی اور جائز حق سے محروم کردیا جاتا ہے، لاعلمی میں ان سے انگوٹھے لگوائے جاتے ہیں، دستخط کروائے جاتے ہیں اور کبھی ان کو جذباتی کیفیت کا شکار کرکے ان کے جائز حق سے محروم کردیا جاتا ہے، یہ طریقہ کار نہ صرف قرآن و سنت کی تعلیمات کےخلاف ہے بلکہ آئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain