تازہ تر ین

پاک بھارت جنگ۔۔۔کون جیتے گا ،کون ہارے گا ؟ فیصلہ کل

دبئی(ویب ڈیسک )ایشیا کپ میں ایک اور بڑا معرکہ کل کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ کھیلا جاچکا ہے جس میں بھارت نے قومی ٹیم کو باآسانی شکست دی تاہم کل بھارت کے ہاتھوں بنگلا دیش اور پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی ہار کے بعد ایشیا کپ میں ایک اور بڑا مقابلہ ہونے کو ہے۔کل ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار ہیں۔کل کے اہم میچ میں جس ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائے گی اور ہارنے والے ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔پاکستان اور بھارت کا یہ ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ا?ل راو¿نڈر شاداب خان انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں میچ کے لئے پلئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain