تازہ تر ین

دبئی میں پاک بھارت بورڈ حکام کی بیٹھک

دبئی(نیوزایجنسیاں)دبئی میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ حکام کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔ایشیا کپ کے موقع پر دبئی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سبحان احمد جبکہ بھارتی حکام میں امیتابھ چوہدری اور راہول جوہری شامل تھے۔ ملاقات میں پاک بھارت سیریز پر آئی سی سی میں کیس بھی زیر بحث آیا جب کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اگلا اجلاس نومبر میں لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔بعدازاں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اوربھارت دو طرفہ سیریز کھیلیں، دونوں ممالک کے درمیان بورڈ کی سطح پرکوئی اختلاف نہیں تاہم سیاسی سطح پردونوں ممالک کوقریب آنےکی ضرورت ہے۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مختلف ٹورنامنٹس میں مدمقابل ہوتے ہیں، چیمپینز ٹرافی اور ایشیا کپ میں بھی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں ، لیکن خواہش ہے کہ دو طرفہ سیریز بھی ہونی چاہیے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اوربھارت دو طرفہ سیریزبھی کھیلیں،دونوں ممالک کے درمیان بورڈ کی سطح پرکوئی اختلاف نہیں۔پاکستان اوربھارت مختلف ٹورنامنٹس میں میچزکھیلتے ہیں،پاکستان نے چیمپینزٹرافی اورایشیا کپ میں بھارت سے میچزکھیلے،کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اوربھارت دو طرفہ سیریزبھی کھیلیں،دونوں ممالک کے درمیان بورڈ کی سطح پرکوئی اختلاف نہیں تاہم سیاسی سطح پردونوں ممالک کوقریب آنےکی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیاکےخلاف صرف 2ٹیسٹ میچزکی سیریز رکھی گئی ہے،امید نے پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain