میڈرڈ (بی این پی ) عالمی نمبرون سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال گھٹنے کی انجری سے نجات نہیں پاسکے جس کے باعث وہ اکتو بر میں چین میں ہونیوالے 2ایونٹس چائنہ اوپن اور شنگھائی ماسٹر ز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔رافیل نڈال یوایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایاکہ ڈاکٹرکا مشورہ ہے کہ مکمل آرام کیا جائے اس لئے وہ چائنہ اوپن اور شنگھائی ماسٹرز سے دستبردار ہورہے ہیں۔ان دونوں ایونٹس میں شرکت نہ کرکے رافیل نڈال کی رینکنگ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
