تازہ تر ین

بھارت سے اس بار مقابلہ کانٹے دارہوگا،امام الحق

ابو ظہبی(سی پی پی)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف جیت سے قومی ٹیم نے تسلسل کا ٹریک پکڑا ہے۔اس باربھارت سے اچھا مقابلہ ہوگا۔افغانستان کے خلاف ایشیاکپ کے گروپ فور میں سنسنی خیز میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ ہم افغان ٹیم کے خلاف جیت کے لیے پر عزم تھے اور آخر تک ڈریسنگ روم کا ماحول کول تھا،ہمیں علم تھا کہ افغانستان کے پاس اس ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین سپن باﺅلنگ اٹیک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ہم سب نے خود کو بھی مایوس کیا،ہم نے چیمپئنز ٹرافی کا آغاز بھی مشکل صورتحال میں کیا تھا ،پاکستان ٹیم جب تسلسل پکڑتی ہے اسے کوئی روک نہیں پاتا۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain