تازہ تر ین

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولٹمنزکا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ، اپنا استعفیٰ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھیج دیا جبکہ پی ایچ ایف نے استعفیٰ سے لاعلمی کا اظہار کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنس نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھیج دیا ہے ۔ رولنٹ کو دو ہزار اٹھارہ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ہیڈکوچ کیلئے دو سال کا معاہدہ دیا گیا تھا لیکن ان کے کوچ ہوتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم ایک ٹورنامنٹ نہیں جیت سکی اور اس تمام شکست کا ذمہ دار رولنٹ کو ٹھہرایا جارہا تھا اور آخر کار انہوں نے شکست کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے اپنے استعفے میں موقف اپنایا ہے کہ پی ایچ ایف میری توقعات کے مطابق ماحول فراہم نہیں کررہی تھی جس کی وجہ سے موجودہ حالات میں بہترین ہاکی ٹیم بنانا مشکل ہوگیا تھا اس کے علاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رولنٹ کے استعفی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں رولنٹ کا کوئی استعفیٰ نہیں ملا ہے اور پاکستانی ہیڈکوچ نے ورلڈ کپ تک کا معاہدہ کیا ہوا ہے اس کے علاوہ ڈچ میڈیا نے بتایا ہے کہ رولنٹ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ساڑھے آٹھ ہزار یورو دیئے جارہے تھے لیکن رولنٹ کو ایک دوسری ایشین ٹیم کی جانب سے بارہ ہزار یورو کی پیشکش کی گئی ہے جس پر رولنٹ کی دوسری ایشین ٹیم کے ساتھ معاملات پر بات چیت جاری ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain