تازہ تر ین

حسن،عامرکی باﺅلنگ پرفارمنس مایوس کن،وسیم خان جو باﺅلرزوکٹ نہیں لے سکتے ،انکو پھر کھلاناسمجھ سے بالاتر،راجہ اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وسیم خان نے کہا کہ ہم محمد عامر اور حسن علی پر انحصار کرتے ہیں کہ یہ اچھی پرفارمنس دیں گے لیکن پچھلے کئی میچوں میں ان کی کارکردگی نظر نہیں آ رہی۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی بارہا کہہ چکا عامر تھک چکا ہے اب اسے آرام کی ضرورت ہے۔کپتان کا کام مشکل صورتحال میں ٹیم کو دباﺅ سے نکالنٰا ہوتا ہے لیکن ایسا کہیں نظر نہیں آیا الٹا کپتان خود گھبرایا نظر آ رہا تھا۔ سپورٹس اینالسٹ راجہ اسد علی نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی جو باﺅلرز وکٹیں نہیں لے رہے ان کو کیوں کھلایا جا رہا ہے یہ نہ سمجھا جائے عامر سے بھارت دباﺅ میں آ جائے گا اس بات کو مان جائیں بھارت پاکستان سے کرکٹ میں آگے نکل چکا ہے۔ان کی لوکل ایسوسی ایشن آئی پی ایل میچز کراتی ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے انتظامی اور مالی معاملات بھی بہتر ہیں۔نیوزی لینڈ میں ہماری ٹیم کا جو حشر ہوا وہ سب جانتے ہیں۔ زمبابوے سے جیتنا بڑی بات نہیں پاکستانی ٹیم کو ذہن میں رکھنا چاہئے مضبوط ٹیموں سے بھی کھیلنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain