کولمبو(آئی این پی) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد کپتان اینجلو میتھیوز کو سری لنکن ٹیم کی کپتانی سے فارغ کردیا ہے انگلینڈ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے دوران دنیش چندیمل کوتینوں فارمیٹ کی کپتانی دیدی گئی ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سلیکٹرز نے اینجلو میتھیوز سے فوری طور کپتان کی حیثیت سے ذمہ داریاں چھوڑنے کا کہا ہے۔بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میتھیوز کو کیوں کپتانی سے برطرف کیا گیا تاہم ایشیا کپ میں کپتانی کے حوالے سے میتھیوز کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔سری لنکا دس اکتوبر سے شروع ہونےوالے دورہ انگلینڈ کے دوران پانچ ایک روزہ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔واضح رہے دینیش چندیمل پہلے ہی سری لنکن ٹیم کی ٹیسٹ میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔سری لنکن ٹیم ایشیا کپ 2018 کے گروپ میچز میں افغانستان اور بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 137 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔چندیمل پہلے ہی سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور اب وہ تمام فارمیٹ کی کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔سری لنکا کے 10 اکتوبر سے شروع ہونے والے دورہ انگلینڈ کے دوران پانچ ایک روزہ بین الاقوامی، ایک ٹی 20 اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔





































