تازہ تر ین

آفریدی قومی ٹیم کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے

کراچی(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی ایشیا کپ میں بھارت سے مسلسل دوسری شکست پر ٹیم کی ہمت بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیم کے ساتھ ہیں اور امید ہے ٹیم اگلا میچ ضرور جیتے گی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی امیدیں اب بھی باقی ہیں، ہم سب پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اگر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ہے تو سپر فور کے اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو ہرانا ہوگا۔ بھارت کی شکست پر لالا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایشیا کپ جیتنے کیلئے بھارت کو ہرانا ہوگا جبکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔واضح رہے پاکستان ٹیم اپنا سپر فور مرحلے کا ڈو اور ڈائی کا میچ 26 ستمبر کو بنگلہ دیش سے کھیلے گا۔ دوسری طرف بھارت پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain