تازہ تر ین

افغانستان کی بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

دبئی (ویب ڈیسک)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرافغانی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایونٹ میں بھرپورمحنت کی آئندہ کے لئے اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے ،تاہم بھارت کے خلاف آج کے میچ کویادگار بنانا چاہتے ہیں بڑا ٹوٹل کر کے دفاع کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ دوسری جانب بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ روہت شرما کو آج کے میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے آج کا میچ جیت کر ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم رکھیں گے۔واضح رہے کہ آج بھارتی ٹیم کی قیاد ت وکٹ کیپر بیٹسمین مہندراسنگھ دھونی کر رہے ہیں جبکہ روہت شرما کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain