لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے پاکستانی ٹیم سوائے ہانگ کانگ کے سبھی سے ہاری ہے۔بنگلہ دیش کے ساتھ میچ میں فیلڈنگ بہت ناقص تھی ایسے ایسے اہم کیچز چھوڑے گئے جن پر میچ کا انحصار تھا۔باﺅلنگ بھی بدترین تھی۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کی شکست میں امام الحق کا بہت ہاتھ ہے۔وزیراعظم عمران خان کو بنگلہ دیش کے خلاف شکست پر نوٹس لینا چاہئے۔سپورٹس اینالسٹ راجہ اسد علی نے کہا کہ اظہر علی اور حفیظ کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہئے۔سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان کو بلند و بالا دعوے نہیں کرنے چاہئیں۔ایشیا کپ میں بھارت کی ٹیم بہترین تھی ۔چاہئے تھا وہاب ریاض کو موقع دیا جاتا وہ اچھا باﺅلر ہے۔میں اپنا مشورہ جو میں نے دیا تھا کہ شعیب ملک کو کپتان بنایا جائے واپس لیتا ہوںاسد شفیق یا عماد وسیم کو کپتان کے لئے ٹرائی کرنا چاہئے۔ سابق کرکٹرصلاح الدین نے کہا کہ بنگلہ دیش سے شکست کی ذمہ دار سلیکشن کمیٹی بھی ہے۔
