تازہ تر ین

بھارتی فوج کے مظالم جاری مزید 7نوجوان شہید

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران آج سرینگر ، اسلام آباد اور بڈگام اضلاع میں7 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے آج صبح سویرے سرینگر کے علاقے نور باغ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوان محمدیعقوب ملک نامی شہری کے مکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مالک مکان کا بیٹا محمد سلیم لک گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔ فوجیوں نے 2 نوجوانوں شیراز احمد اور عرفان احمد کو ضلع بڈگام کے علاقے پازن میںجبکہ1 نوجوان محمد آصف ملک کو اسلام آباد کے علاقے ڈلوچھ ڈورو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں ڈلوچھ ڈورو میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔ آخری اطلاعات تک مذکورہ علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔شہید محمد سلیم ملک کو بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعروں کی گونج میں مزار شہداءسرینگر میں سپرد خاک کیا گیا۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ قبل ازیں جب شہید کا جسد خاکی جلوس کی صورت میں تدفین کیلئے مزار شہداءکی طرف لے جایا جا رہاتھا تو علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے جلوس کے شرکا ءپر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے بعد قابض اہلکاروں اور جنازہ کے شرکاءکے درمیان سخت جھڑپیں ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی رکاوٹوں کے باوجود لوگ شہید کا جسد خاکی تدفین کیلئے مزار شداءعید گاہ پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈلوچھ ڈورو میں شہید ہونے والے نوجوان محمد آصف ملک کو خان گنڈ ڈورو میں آپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں بھی ہزارو افراد نے شرکت کی۔دریں اثنا قابض انتظامیہ نے لوگوں کو بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر اور دیگر علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔سرینگر، اسلام آباد اور بڈگام کے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں چلنے والی ریل سروس بھی معطل کر دی ہے۔ادھر سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے نوجوانوں کی شہادت پر کل بروز جمعہ کومقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain