گوگل کروم 10ویں سالگرہ آج دھوم دھام سے منائیں گا

لاہور(ویب ڈیسک)10 سال قبل یعنی یکم ستمبر 2008 کو گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ کیا جس کا عنوان ‘برازر میں تازہ ہوا’ رکھا گیا تھا۔یہ پوسٹ اس وقت کے نائب صدر پراڈکٹ منیجمنٹ اور اب گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے کی تھی اور وہ مقبول ترین پراڈکٹ متعارف کرائی جو کہ اس سرچ کمپنی نے تیار کی۔جی ہاں ہم بات کررہے ہیں گوگل کے ویب برازر کروم کی، جو اب 10 سال کا ہوگیا ہے۔جب اسے متعارف کرایا گیا تو اس وقت 2 ہی بڑے ویب برازنگ کے آپشن موجود تھے مائیکرو سافٹ ایکسپلورر اور موزیلا فائرفوکس۔2008 سے 2018 کے دوران کروم نے بہت کچھ بدلا اور یہ برآزر خود بھی بدلا، یہاں ایسی وجوہات جانیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نے ویب کو کیسے بدلا۔کلین اور بہتر یوزر انٹرفیس ب کروم کو متعارف کرایا گیا تو یہ اس وقت سادہ ترین اور کلین انٹرفیس والا برا?زر تھا، جو کہ مائیکرو سافٹ ایکسپلورر کے مقابلے میں خوشگوار تبدیلی تھی۔ سندر پچائی نے اس وقت بلاگ پوسٹ میں لکھا تھا کہ کلاسیک گوگل ہوم پیج کی طرح کروم بھی صاف اور فاسٹ ہے، یہ آپ کو وہاں لے جائے گا جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔فاسٹ برازنگ اسپیڈکروم اس وقت بھی بہت فاسٹ برا?زنگ میں مدد دیتا ہے اور اب بھی ایسا ہی ہے۔ آغاز میں کروم، سفاری اور فائرفوکس کے مقابلے میں 10 گنا تیز کام کرتا ہے جبکہ مائیکرو سافٹ ایکسپلورر سے تو اس وقت 56 گنا تیز تھا اور یہی وجہ ہے کہ مائیکرو سافٹ کا برا?زر گوگل کے اس وار سے کبھی باہر نہیں نکل سکا۔آپشنز، لاتعداد آپشنز
کروم میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے اور صارفین کے لیے آپشنز کی بھرمار کردی گئی۔ مثال کے طور Incognito موڈ ایسا آپشن تھا جو اس وقت صارفین کے لیے دستیاب نہیں تھا، ایڈ بلاکر ایک اور ایسا فیچر ہے جس نے کروم کو بہت زیادہ مقبول کیا۔کروم کی وسیع پیمانے پر رسائی
اگست 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق گوگل کروم اس وقت لگ بھگ 60 فیصد کمپیوٹرز میں کام کررہا ہے جبکہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں تو اسے لگ بھگ سو فیصد ہی غلبہ حاصل ہے، اس کے مقابلے میں مائیکرو سافٹ کے برا?زر کو 12 فیصد افراد استعمال کرتے ہیں۔ کروم گوگل کے سسٹمز کو اپنے فائدے کے طور پر استعمال کرتا ہے، یعنی کروم پر آکر ہر مقبول گوگل سروس محض ایک کلک کی دوری پر ہوتی ہے۔

 

گنج پن کا علاج ڈاکٹر نہیں آپ کا باورچی خانہ کرئے گا

لاہور( ویب ڈیسک )ویسے تو کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے مگر اب معلوم ہوا ہے کہ ایک انڈہ روزانہ گنج پن سے بچاتا ہے۔کم از کم جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں تو یہی بات سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈے کی زردی میں ایک کمپاﺅنڈ پایا جاتا ہے جو نئے بالوں کے اگنے میں مدد دیتا ہے۔تحقیق کے دوران انسانی بالوں کی جڑیں چوہوں پر لگاکا مختلف تجربات کیے گئے اور معلوم ہوا کہ انڈے کی زردی بالوں کے نئے خلیات کی نشوونما کو حرکت میں لاتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈے کی زردی میں موجود یہ کمپاﺅنڈ بالوں میں لگایا جائے یا اسے کھایا جائے تو، تو ایک پروٹین کو حرکت میں لاتا ہے جو کہ بالوں کے خلیات کی مرمت اور نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس کمپانڈ کو گنج پن سے بچانے کا راز قرار دیا جاسکتا ہے۔یہ بھی پڑھیں : گنج پن کی وجہ اور علاج دریافت؟اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف Medicinal فوڈ میں شائع ہوئے۔کچھ سال پرانی ایک تحقیق کے مطابق انڈوں کی زردی مختلف قسم کی چربی کا مجموعہ ہوتی ہے جبکہ وٹامن ای بھی اس کا حصہ ہے جو جسم کے لیے کافی ضروری ہے۔تاہم اس کا سب سے خاص جز کیروٹین ہے جس کے ساتھ لیوٹین اور زیاڑنتین بھی ہوتے ہیں جو آنکھوں کی صحت میں مددگار اور ورم سے تحفظ دیتے ہیں۔یقیناً کیروٹین نامی جز پھلوں اور سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے مگر انڈے کی زردی کو ان پر برتری حاصل ہے کیونکہ یہ جسم میں زیادہ اچھی طرح جذب ہتا ہے۔

 

کرکٹ کا سربراہ منتحب کتنے برس کا م کریں گے

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔احسان مانی کو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیرِاعظم عمران خان نے چند روز قبل نامزد کیا تھا، تاہم ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور وہ بلامقابلہ ہی چیئرمین منتخب ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ بورڈ آف گورنر نے اجلاس کے دوران احسان مانی کو بلامقابلہ نیا چیئرمین منتخب کرلیا۔پی سی بی کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ احسان مانی آئندہ تین برس کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ انہوں نے اپنا چارج بھی سنبھال لیا۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو انتخابات میں فتح کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان پی سی بی میں تبدیلیاں کریں گے۔

 

لمبی صحت مند زندگی کا راز اس چھوٹی سی چیز میں چھپا ہے

لاہور (ویب ڈیسک )اگر آپ لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو وزن اٹھانے کی عادت اپنالیں۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں کے مسلز دیگر کے مقابلے میں مضبوط ہوتے ہیں، ان میں لمبی عمر کا امکان کمزورساتھیوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق زندگی میں مسلز بنانے والی ورزشوں کو اپنانے میں کبھی تاخیر نہیں ہوتی بلکہ یہ معمر افراد کے لیے بہت اہم ہے کہ وہ اس طرح کے ورک آوٹ کو اپنے معمولات کا حصہ بنائیں۔تاہم ایسا ممکن نہیں تو بھی فکر مند مت ہوں، درحقیقت مسلز کا حجم نہیں بلکہ اس کی مضبوطی لمبی زندگی کے لیے ضروری ہے۔تحقیق کے مطابق بڑھاپے کو تو روکنا ممکن نہیں مگر جسمانی طور پر مضبوطی عمر بڑھنے کے اثرات کو ڈرامائی حد تک کم کردیتی ہے۔یہ تو سب کو معلوم ہے کہ جسمانی طور پر متحرک رہنا اور صحت بخش بخش غذا امراض قلب، ذیابیطس اور کینسر جیسے امراض سے بچانے میں مددگار ہے۔مگر اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ عام ورزشوں کے ساتھ وزن اٹھانے کی عادت کو اپنانا بھی ضروری ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ مسلز کی مضبوطی کو برقرار رکھنا خصوصاً درمیانی عمر میں، لمبی عمر اور صحت مند بڑھاپے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔اور اس حوالے سے سب سے اہم ہاتھوں کو مضبوط بنانا ہے۔یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہاتھ زندگی گزارنے کے لیے ضروری کاموں میں بہت اہمیت رکھتے ہیں، جیسے نہانا، صفائی، کھانا پکانا، اشیاء کی دیکھ بھال اور دیگر۔

 

بنگلہ دیشی کرکٹر کی طرف سے ثانیہ مرزا کو چھیڑ چھاڑ کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی(آئی این پی) مشہورہندوستانی ٹینس سٹار اور پاکستانی آل رانڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ بنگلہ دیش میں ایک معروف کرکٹر کی \طرف سے چھیڑ چھاڑ کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستان کی نمبر ون ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ بنگلہ دیش کے معروف پھڈے باز کرکٹر شبیر رحمان کی جانب سے چھیڑ چھاڑ اور انتہائی شرمناک جملے بازی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ شعیب ملک نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 4سال پہلے جب وہ ڈھاکہ میں لیگ کھیلنے گئے تھے جہاں ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی ان کے ساتھ تھیں جہاں بنگلہ دیشی کرکٹر شبیر رحمان نے ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور انتہائی شرمناک جملے کسے تھے جس پر ان کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی تھی اور انہوں نے سرکاری طور پر اس کی شکایت کرکٹ کمیٹی آف ڈھاکہ میٹرو پولیس (سی سی ڈی ایم)سے کی تھی۔پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ثانیہ مرزا انہیں چیئرکرنے پہنچی تھی جہاں شبیررحمان نے ان کی اہلیہ کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کی تھی، ثانیہ مرزا سے یہ چھیڑ چھاڑ گرانڈ میں ہی کی تھی۔۔بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ہونے والے اس شرمناک سلوک کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی شبیر رحمان پر تاحیات کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

 

ہالی ووڈ کی تھری ڈی کامیڈی فلم ریک اِٹ رالف2 کاٹریلر

لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ ایڈ ونچرفلم ریک اِٹ رالف؛2 کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہدایتکار رِچ مورکی یہ کامیڈی فلم 2012کی فلم ایک اِٹ رالف کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک بار پھررالف نامی گیمنگ کردار کے دلچسپ اور انوکھے ایڈونچر کے گِرد گھوم رہی ہے ۔ اس میں گیم کی دنیا سے نکلنے والابیڈ بوائے، گڈ بوائے بننے کی کوشش کرتا ہے اور نئے دوست بنالیتا ہے۔ کلارک اسپینسر کی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم میں شامل کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے نامور اداکاروں جان سی ریئلے،کرسٹین بیل،جیک میک برےئر، سارا سلور مین ، جین لینچ مین ،ٹراجی ہینسن، جیمز کورڈن اورانیکا روز سمیت کئی ایکٹرز کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی فلم رواں سال 21نومبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔

 

ہالی ووڈڈرامہ فلم ”دی ڈِگ“ کا سنسنی خیزٹریلر

نیویارک (شوبزڈیسک) تھرل سے بھرپور ہالی ووڈڈرامہ فلم’دی ڈِگ‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔اینڈی ٹوہل اور ریان ٹوہل کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے قاتل کے گرد گھوم رہی ہے جو15سال بعد اپنے قصبے کا رخ کرتا ہے تاہم قتل کیے گئے نوجوان کے والد کی بے قراری اسے بے چین کردیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں موئے ڈنفورڈ،ایمیلی ٹیفے،لورکن کرانچ اور فرانسس میگی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔۔برائن جے فیلکنر کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

بھارتی مس یونیورس نیہال شوداکی فوج میں بھرتی کی تیاری

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی ماڈل اور بھارتی مقابلہ حسن کی فاتح نیہال شوداساما کا کہنا ہے کہ وہ عالمی مقابلہ حسن مس یونیورس 2018 کے بعد انڈین سول سروس میں ملازمت کے لیے تیاری شروع کریں گی۔ بھارتی ماڈل نیہال شوداساما رواں برس دسمبر بنکاک میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن مس یونیورس 2018 میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔یاماہا فاسکینومس دیوا مس یونیورس 2018 کی فاتح کا کہنا تھا کہ ماضی کی مس یونیورس کی طرح ان کا بالی ووڈ میں انٹری کا کوئی ارادہ نہیں۔نیہال شوداساما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں انڈین سول سروس میں بھرتی ہوجاو¿ں گی، مقابلہ حسن کے بعد میرا یہی مقصد ہے۔ بالی ووڈ میںجانے کا کوئی ارادہ نہیں۔بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے جمعہ(31 اگست) کو ممبئی میں ہونے والے گرینڈ فنالے میں نہال شوداساما کی فتح کا اعلان کیا تھا جبکہ مس دیوا مس یونیورس انڈیا 2017 شردھا ششیدھر نے اپنا تاج نہال کو پہنایا۔22 سالہ حسینہ کو فٹنس ، ایتھیلٹس، رقص اور کھانا پکانے میں دلچسپی ہے، تو کیا انہوں نے ہمیشہ سے مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا خواب دیکھا تھا؟اس سوال کے جواب میں نیہال کا کہنا تھا کہ ’میرا تعلق ایک گجراتی خاندان سے ہے جہاں ماڈلنگ ایک عام بات نہیں، میں اپنے خاندان کی پہلی لڑکی ہوں جو یہاں تک پہنچی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میں نے یہاں تک پہنچنے میں بہت مشکلات دیکھیں کیونکہ میں 13 سال کی تھی جب میں نے اپنی ماں کو کھو دیا اور اپنے والد کو منانا میرے لیے ناممکنات میں سے تھا۔لیکن اب میں اس مقام پر ہوں تو وہ کافی حد تک راضی ہیں اور انہیں مجھ پر فخر ہے۔نیہال شوداساما نے کہا کہ 18 سال سے بھارت نے مس یونیورس کا اعزاز حاصل نہیں کیا، میں یہ اعزاز جیتنا چاہتی ہوں۔

 

بالی ووڈ‘پہلے 6ماہ کیلئے بہترین اداکاروں کی فہرست جاری

ممبئی (شوبزڈیسک) 2018کے پہلے 6ماہ میں بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں کی فہرست جاری کردی گئی‘ فہرست میں بالترتیب رنویر سنگھ،عالیہ بھٹ،رنبیر کپور اور اکشے کمار شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں فلم پدماوت کے ساتھ رنویر سنگھ پہلے نمبر پرہے۔ پدماوت نے بھارت میں 384جبکہ دنیا بھر سے 120کروڑ کا بزنس کیا اور شدید احتجاج کے باوجود پدماوت مجموعی طور پر 504کروڑ کا بزنس کر کے پانچ سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ فلم راضی کے ساتھ عالیہ بھٹ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ یہ عالیہ بھٹ کی مقبول ترین فلم بن گئی ہے۔ جبکہ فلم سنجو کے ساتھ رنبیرکپور تیسرے نمبر پر ہیںجو 500 کروڑ سے زائد کی بزنس کر چکی ۔ فلم ٹوائلٹ اک پریم کتھا اورپیڈمین کے ساتھ اکشے کمار چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔ بھارت میں بیت الخلاوں کی قلت کے موضوع پر بنائی گئی تھی فلم نے 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

 

مہوش حیات کی ” لوڈ ویڈنگ “ بھی10کروڑ کی حد عبور کر گئی

لاہور(شوبزڈیسک)طنزو مزاح سے بھرپور ” لوڈ ویڈنگ“ ویک اینڈ پر فیملیز کی اولین چوائس بنی رہی ، مجموعی بزنس10 کروڑ سے زائد ہوگیا۔فلم بینوں نے فہد مصطفےٰ اور مہوش حیات کی بہترین اداکاری اور شادی سے متعلق معاشرتی مسائل کی بہترین عکاسی پر دل کھول کر داد دی۔عید قربان پرڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بننے والی رومانوی کامیڈی فلم ” لوڈ ویڈنگ“ کی ڈیمانڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے بزنس میں” لوڈ ویڈنگ “ نے اپنے مد مقابل ریلیز ہوئی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔” لوڈ ویڈنگ “ نے اتوار کے روز لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے دیگر سنیماﺅں میں مجموعی طور پر 40 لاکھ سے زائدکا بزنس کیا ۔فلم فیملی اینٹرٹینمنٹ کے مد نظر بنائی گئی ۔فلم سے لطف اندوز ہوتی نظر آئی۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق ڈائریکٹر نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی میرزا کی ہٹ جوڑی نے اپنے روایتی انداز میں ایک اہم سماجی مسئلے کو عمدگی سے پردہ سیمیں کی زینت بنایا ہے جبکہ معاشرتی اقدار میں رچی ”لوڈ ویڈنگ“کی کہانی اور ہٹ میوزک فلم کے ہائی لائٹ ثابت ہوئے ہیں جس کی بدولت ایک بار فلم دیکھنے والے شائقین ددبارہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ فلم دیکھنے کیلئے سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔