تازہ تر ین

مہوش حیات کی ” لوڈ ویڈنگ “ بھی10کروڑ کی حد عبور کر گئی

لاہور(شوبزڈیسک)طنزو مزاح سے بھرپور ” لوڈ ویڈنگ“ ویک اینڈ پر فیملیز کی اولین چوائس بنی رہی ، مجموعی بزنس10 کروڑ سے زائد ہوگیا۔فلم بینوں نے فہد مصطفےٰ اور مہوش حیات کی بہترین اداکاری اور شادی سے متعلق معاشرتی مسائل کی بہترین عکاسی پر دل کھول کر داد دی۔عید قربان پرڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بننے والی رومانوی کامیڈی فلم ” لوڈ ویڈنگ“ کی ڈیمانڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے بزنس میں” لوڈ ویڈنگ “ نے اپنے مد مقابل ریلیز ہوئی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔” لوڈ ویڈنگ “ نے اتوار کے روز لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے دیگر سنیماﺅں میں مجموعی طور پر 40 لاکھ سے زائدکا بزنس کیا ۔فلم فیملی اینٹرٹینمنٹ کے مد نظر بنائی گئی ۔فلم سے لطف اندوز ہوتی نظر آئی۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق ڈائریکٹر نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی میرزا کی ہٹ جوڑی نے اپنے روایتی انداز میں ایک اہم سماجی مسئلے کو عمدگی سے پردہ سیمیں کی زینت بنایا ہے جبکہ معاشرتی اقدار میں رچی ”لوڈ ویڈنگ“کی کہانی اور ہٹ میوزک فلم کے ہائی لائٹ ثابت ہوئے ہیں جس کی بدولت ایک بار فلم دیکھنے والے شائقین ددبارہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ فلم دیکھنے کیلئے سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain