پاکستانی تاجر نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایک پاکستانی تاجر نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر (ایک ملین ڈالر) کی لاٹری جیت لی۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نعمان عارف نے پہلی مرتبہ ریفل لاٹری ٹکٹ خریدا، جس کی قرعہ اندازی منگل کو ہوئی۔واضح رہے کہ عارف کی ایک بائیک لیزنگ کمپنی ہے، وہ 16ویں پاکستانی ہیں، جنہوں نے 1999 میں لاٹری ٹکٹ کے اجراءکے بعد سے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیتا۔لاٹری جیتنے کے بعد عارف نے دبئی ڈیوٹی فری کا شکریہ ادا کیا، جن کی بدولت انہیں لکھ پتی بننے کا موقع ملا۔اسی دن دو لوگوں نے قرعہ اندازی میں لگڑری کاریں بھی انعام کے طور پر جیتیں۔ان افراد میں نائیجرین نڑاد 51 سالہ آسٹریلوی اینتھونی چیجیوک اور بنگلہ دیشی شہری حافظ اللہ شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب میک لیرن 570 ایس اسپائیڈر اور بی ایم ڈبلیو آر 1200 آر لگڑری کاریں جیتیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا قرار دینے کی تائید

لاہور(ویب ڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا قرار دینے کی تائید کر دی۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیک وقت تین طلاقیں بڑا معاشرتی مسئلہ بن چکا ہے۔ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ بیک وقت تین طلاقوں کی سزا پر علماءسے مشاورت کریں گے اور اس معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جلد کانفرنس بھی بلائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت تین طلاقوں کو قابل تعزیر قرار دینے کی تائید کی ہے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا مزید کہنا تھا کہ کونسل نے جامع طلاق نامہ بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلاق نامہ تشکیل دے کر وفاقی حکومت کو بھجوائیں گے۔ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کم عمر بچوں کی شادی کی بھی حوصلہ شکنی کرتی ہے، حکومت کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کے لیے آگہی مہم شروع کرے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ 16 سے 18 سال سے کم عمر بچے کم سن کہلاتے ہیں۔

افغان سپر اسٹار راشد خان پاکستانی شہری نکل آئے

پشاور(ویب ڈیسک) کرکٹ کے افق پر ابھرنے والے افغانستان کے اسپنر راشد خان نے پاکستانی شہریت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان فائق علی چاچڑ نے بتایا کہ راشد خان نے جعل سازی کے ساتھ اپنی دستاویزات جمع کروا کر پاکستانی شہریت حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ راشد خان کی والدہ پاکستانی شہری ہیں جبکہ ان کے والد خلیل خان افغان شہری ہیں۔ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ راشد خان کا اصلی نام راشدین ہے اور اس نے دھوکہ دہی سے 2014 میں شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد خلیل خان نے بھی جعل سازی کے ساتھ پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا ہوا تھا، جسے ادارے نے منسوخ کردیا۔فائق علی چاچڑ نے کہا کہ راشیدین نے مذکورہ نمبر کا شناختی کارڈ 17301-3027798-7 پشاور کے نادرا سینٹر سے حاصل کیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد خان کے کزنز کے پاس بھی پاکستان کا شناختی کارڈ موجود ہے، اور ان کی پاکستانی میں جائیدادیں بھی ہیں۔قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں راشدین کا خاندان اب بھی مقیم ہے۔افغان کرکٹر راشد خان 2012 سے 2014 تک اسلامیہ کالج پشاور میں تعلیم حاصل کی اور اس دوران انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹس میں اسلامیہ کالج پشاور کی نمائندگی بھی کی۔اس حوالے سے اس وقت اسلامیہ کالج پشاور کی کرکٹ ٹیم کے کوچ علی ہوتی نے بتایا کہ ’راشدین کی کرکٹ تربیت کا آغاز یہیں سے ہوا تھا اور انہوں نے 2 سال تک کالج کی ٹیم کی نمائندگی بھی کی‘۔نادرا حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں جمع کروائے گئے کوائف کے مطابق راشد خان کی تاریخ پیدائش 1996 کی ہے۔خیال رہے کہ راشد خان نے متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے دوران اپنی 20ویں سالگرہ منائی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ریکارڈ میں ان کی تاریخ پیدائش 1998 کی ہے۔واضح رہے کہ راشد خان افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپینر ہیں جنہیں مستقبل میں دنیا کا خطرناک ترین باو¿لر قرار دیا جارہا ہے۔

ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بنگلادیش کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

ابوظہبی(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کے 3 کھلاڑی 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو لیٹن داس اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا۔میچ کے تیسرے ہی اوور میں سومیا سرکار بغیر کوئی رنز بنائے جنید خان کا نشانے بنے جس کے بعد اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے مومن الحق کو کلین بولڈ کیا۔بنگلادیش کی تیسرا خسارہ لٹن داس کی صورت میں ہوا جو جنید خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے اور آج کی فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔بنگلا دیش کے خلاف قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد عامر کی جگہ جنید خان کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے اور وہ آج ایونٹ کا اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات برائے 2018۔19میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے 8نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔9783ووٹرز میں سے 4188ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے94ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کردئیے گئے۔پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے 2053پینل ووٹ حاصل کیے اور بزنس مین فرنٹ کو1174پینل ووٹ ملے۔پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے میاں زاہد جاوید نے 2545، عرفان اقبال 2625 ، نسیم الغنی نے 2534، شہزاد اسلم نے 2627، حارث عتیق نے 2507، عاطف اکرام نے 2533، نثار احمد نے 2422، محمد ارشد خان نے 2379ووٹ حاصل کیے۔بزنس مین فرنٹ کے امجد چودھری نے 1617، میاں جاوید علی نے 1494، راجا حسن اختر نے 1499، شیخ فضل الہی نے 1521، ریاض شاہد نے 1486، نوید صدیقی نے 1425، سید زاہد بخاری نے 1440اور محمد اکرام نے 1365ووٹ حاصل کیے۔ دو آزاد امیدواروں محمد اکرم نے 68اور حیدر سلیم نے 58ووٹ حاصل کیے۔الیکشن کمیشن میاں مظفر علی ، سہیل لاشاری اور ہارون شفیق چودھری پر مشتمل تھا۔ نتائج کا رسمی اعلان 29ستمبر کو سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا جبکہ نئے عہدیدار یکم اکتوبر سے اپنے عہدے سنبھالیں گے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ پر رضامندی کا اظہار کردیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی عدالت میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی اجازت دے دی۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عوام اور سائلین کی عزت اور حفاظت کے لیے بہت جلد ضابطہ اخلاق ترتیب دیا جائے گا۔بھارتی عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ لائیو اسٹریمنگ سے عدالتی نظام میں شفافیت آئے گی، جبکہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ لوگوں کو ابتدائی معلومات حاصل کرنے کا حق ہے اور انہیں یہ جاننے کی اجازت دی جائے کہ عدالت میں کیا ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ ا?ف انڈیا نے اس قبل بھی عدالتی کارروائی کے دوران لائیو اسٹریمنگ کو ’وقت کی ضرورت‘ قرار دیا تھا۔اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے عدالت میں پیش ہو کر کہا تھا کہ وہ لائیو اسٹریمنگ کو تجرباتی بنیادوں پر چیف جسٹس کی عدالت میں لانا چاہتے ہیں۔تاہم اس دوران انہوں نے لائیو اسٹریمنگ سے متعلق قواعد و ضوابط پر مشتمل تجاویز بھی عدالت کے سامنے پیش کیں۔وینوگوپال نے عدالت میں بتایا کہ یہ تجرباتی منصوبہ یہ اخذ کرنے میں مدد دے گا کہ کیا لائیو اسٹریمنگ کو سپریم کورٹ سمیت ملک کی دیگر عدالتوں میں بھی لگایا جانا چاہیے؟انہوں نے اپنی تجویز میں یہ بھی بتایا کہ لائیو اسٹریمنگ میں 70 سیکنڈز کی تاخیر رکھی جائے گی، تاکہ ججز عدالت میں ہونے والی کسی بد تمیزی، ذاتی نوعیت کے ریمارکس، حساس یا قومی سلامتی سے متعلق گفتگو کے دوران آواز کو بند کر سکیں۔

فلموں میں گلیمر گرل نہیں بننا چاہتی: عروہ حسین

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ میں فلموں میں گلیمر گرل نہیں بننا چاہتی بلکہ میری خواہش ہے کہ میں بطور اداکارہ فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا سکوں۔اپنے ایک انٹرویو میں عروہ حسین کا کہناتھا کہ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ نئے موضوعات پر فلمیں بنا کر ہی فلم بینوں کو سینماگھروں تک لایا جا سکتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم بیشک ایک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے فلم ٹریڈ بحران سے دوچارہوگئی فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے اور اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ پر رضامندی کا اظہار کردیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی عدالت میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی اجازت دے دی۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عوام اور سائلین کی عزت اور حفاظت کے لیے بہت جلد ضابطہ اخلاق ترتیب دیا جائے گا۔بھارتی عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ لائیو اسٹریمنگ سے عدالتی نظام میں شفافیت آئے گی، جبکہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ لوگوں کو ابتدائی معلومات حاصل کرنے کا حق ہے اور انہیں یہ جاننے کی اجازت دی جائے کہ عدالت میں کیا ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ ا?ف انڈیا نے اس قبل بھی عدالتی کارروائی کے دوران لائیو اسٹریمنگ کو ’وقت کی ضرورت‘ قرار دیا تھا۔اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے عدالت میں پیش ہو کر کہا تھا کہ وہ لائیو اسٹریمنگ کو تجرباتی بنیادوں پر چیف جسٹس کی عدالت میں لانا چاہتے ہیں۔تاہم اس دوران انہوں نے لائیو اسٹریمنگ سے متعلق قواعد و ضوابط پر مشتمل تجاویز بھی عدالت کے سامنے پیش کیں۔وینوگوپال نے عدالت میں بتایا کہ یہ تجرباتی منصوبہ یہ اخذ کرنے میں مدد دے گا کہ کیا لائیو اسٹریمنگ کو سپریم کورٹ سمیت ملک کی دیگر عدالتوں میں بھی لگایا جانا چاہیے؟انہوں نے اپنی تجویز میں یہ بھی بتایا کہ لائیو اسٹریمنگ میں 70 سیکنڈز کی تاخیر رکھی جائے گی، تاکہ ججز عدالت میں ہونے والی کسی بد تمیزی، ذاتی نوعیت کے ریمارکس، حساس یا قومی سلامتی سے متعلق گفتگو کے دوران آواز کو بند کر سکیں۔

سیف علی خان کے ‘دو اصولوں’ پر مبنی ’بازار‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی آنے والی فلم ’بازار‘ کے پوسٹر نے تو سب کی توجہ پہلے ہی کھینچ لی تھی اور اب اس کا شاندار ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں سیف علی خان کے علاوہ روہن مہرا، اداکارہ چتران گدا سنگھ اور رادھیکا آپٹے شامل ہیں۔فلم کی کہانی ‘شکن کوٹھاری’ یعنی سیف علی خان کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک کاروباری شخص دکھایا گیا ہے، جس کا مقصد جلد از جلد کسی بھی طرح سے پیسہ کمانا ہے۔ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیف علی خان بزنس میں بھارت کے نامور کاروباری شخصیات کو پیچھے چھوڑ کر گیم چینجر ثابت ہونا چاہتے ہیں۔سیف علی خان کے ڈائیلاگز نے بھی فلم بینوں کو متاثر کیا، خاص کر یہ ڈائیلاگ کہ ’یاد رکھنا ! میرے دو ہی رولز ہیں: پہلا یہ کہ میرا پیسہ کبھی کھونا نہیں اور دوسرا یہ کہ رول نمبر 1 کبھی بھولنا نہیں‘۔اس فلم میں روہن مہرا، رضوان احمد کا کردار ادا کر رہے ہیں جن کا خواب بھی شکن کوٹھاری کے نقش قدم پر چلنا ہے۔

نانا پاٹیکر نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کیا، اداکارہ تنوشری دتہ کا انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار نانا پاٹیکر نے انہیں ماضی میں ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ وہ 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ پر موجود تھیں جس میں نانا پاٹیکر بھی شامل تھے۔انہوں نے بتایا، ’میں نام لے کر بتانا چاہتی ہوں کہ نانا پاٹیکر فلم کی شوٹنگ کے پہلے ہی دن میرے ساتھ غلط طرح سے پیش آئے تھے، یہاں تک کہ میرے سولو گانے کی شوٹنگ کے وقت بھی انہوں نے ساتھ ڈانس کرنے کی شرط رکھی‘۔تنوشری دتہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ نانا پاٹیکر نے زور زبردستی کرکے ان کے ساتھ ڈانس کیا جس کی شکایت انہوں نے فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سے بھی کی لیکن دونوں نے کان نہیں دھرے۔اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر دیگر اداکاراو¿ں کو بھی ہراساں کر چکے ہیں اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی طریقے سے بھی پیش آچکے ہیں۔تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر کی حقیقت سے ہر کوئی واقف ہے لیکن کسی کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ ان کی سچائی سب کے سامنے لائے، وہ جب بھی کسی نئی اداکارہ کو دیکھ لیتے ہیں تو پھر اخلاقیات کے دائرے کو بھول جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘می ٹو مہم’ کبھی بالی وڈ نہیں پہنچ سکتی، کیونکہ یہاں اداکاراو¿ں کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔