تازہ تر ین

بھارتی سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ پر رضامندی کا اظہار کردیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی عدالت میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی اجازت دے دی۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عوام اور سائلین کی عزت اور حفاظت کے لیے بہت جلد ضابطہ اخلاق ترتیب دیا جائے گا۔بھارتی عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ لائیو اسٹریمنگ سے عدالتی نظام میں شفافیت آئے گی، جبکہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ لوگوں کو ابتدائی معلومات حاصل کرنے کا حق ہے اور انہیں یہ جاننے کی اجازت دی جائے کہ عدالت میں کیا ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ ا?ف انڈیا نے اس قبل بھی عدالتی کارروائی کے دوران لائیو اسٹریمنگ کو ’وقت کی ضرورت‘ قرار دیا تھا۔اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے عدالت میں پیش ہو کر کہا تھا کہ وہ لائیو اسٹریمنگ کو تجرباتی بنیادوں پر چیف جسٹس کی عدالت میں لانا چاہتے ہیں۔تاہم اس دوران انہوں نے لائیو اسٹریمنگ سے متعلق قواعد و ضوابط پر مشتمل تجاویز بھی عدالت کے سامنے پیش کیں۔وینوگوپال نے عدالت میں بتایا کہ یہ تجرباتی منصوبہ یہ اخذ کرنے میں مدد دے گا کہ کیا لائیو اسٹریمنگ کو سپریم کورٹ سمیت ملک کی دیگر عدالتوں میں بھی لگایا جانا چاہیے؟انہوں نے اپنی تجویز میں یہ بھی بتایا کہ لائیو اسٹریمنگ میں 70 سیکنڈز کی تاخیر رکھی جائے گی، تاکہ ججز عدالت میں ہونے والی کسی بد تمیزی، ذاتی نوعیت کے ریمارکس، حساس یا قومی سلامتی سے متعلق گفتگو کے دوران آواز کو بند کر سکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain