Tag Archives: match

پشاور زلمی کے 167 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ

ابو ظہبی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آخری مرحلہ ابو ظہبی میں جاری ہے جہاں 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے تو آندرے فلیچر اور کامران اکمل نے ٹیم کو 58 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، فلیچر 26 رنز کی اننگز کھیل کر محمد نواز کا شکار بنے۔

پورے سیزن میں آؤٹ آف فارم رہنے والے کامران اکمل نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤںڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے اور نصف سنچری اسکور کی، اس دوران انہیں امپائر کی جانب سے ایک موقع بھی ملا جب فواد احمد کی گیند پر امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہیں دیا۔ امام الحق 13 رنز بنانے کے بعد فواد احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
کامران اکمل 50 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ کیرن پولارڈ 21 گیندوں پر 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد، محمد نواز اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بنگلادیش کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

ابوظہبی(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کے 3 کھلاڑی 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو لیٹن داس اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا۔میچ کے تیسرے ہی اوور میں سومیا سرکار بغیر کوئی رنز بنائے جنید خان کا نشانے بنے جس کے بعد اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے مومن الحق کو کلین بولڈ کیا۔بنگلادیش کی تیسرا خسارہ لٹن داس کی صورت میں ہوا جو جنید خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے اور آج کی فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔بنگلا دیش کے خلاف قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد عامر کی جگہ جنید خان کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے اور وہ آج ایونٹ کا اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی

شارجہ(ویب ڈسک) میں کھیلے گئے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 173 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔قومی ٹیم کی جانب فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے امام صرف 2 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم نے فخرزمان کا ساتھ دیا لیکن فخر بھی متاثر کن کارکردی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 17 رنز پر آو¿ٹ ہوگئے جب کہ محمد حفیظ بھی 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔بابر اعظم اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کیلیے 119 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، دونوں کھلاڑی 69،69 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز ڈک ویلا اور اپل تھرنگا نے کیا، دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 2 رنز کے مجموعی اسکور پر اپل تھرنگا بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ڈک ویلا بھی 30 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اوپنرز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد دنیش چندیمل نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم وہ رن لینے کی کوشش میں سرفراز کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہوگئے جب کہ نئے آنے والے بیٹسمن سماراوکراما ڈک پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔سری لنکا کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب حسن علی کی گیند پر سری وردانے عثمان خان کو کیچ دے بیٹھے۔کچھ ہی دیر بعد پرسانا شاداب کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ تھسارا پریرا بھی صفر پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے،سری لنکا کی جانب سے تھرمانے کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا انہوں نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے اور عماد وسیم کا شکار ہوئے جب کہ لکمل 23 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 ، عماد وسیم اور شاداب خان نے 2 ،2 جب کہ جنید خان اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 83، دوسرے میں 32 رنز جب کہ تیسرے میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔.