ٹرمپ اور حسن روحانی میں ٹھن گئی ،اقوام متحدہ اجلاس میں دلچسپ الزامات کی بوچھاڑ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکا اور ایران کے صدور نے اپنے خطابات میں ایک دوسرے پر طنز اور الزامات کی بوچھاڑ کردی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا اور حسن روحانی نے امریکی صدر کو ’عقل کی کمزوری‘ کے مرض میں مبتلا قرار دیا۔اقوام متحدہ میں سالانہ اجلاس کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی یادت کو ’کرپٹ‘ قرار دیا اور شمالی کوریا کے صدر کی تعریف کی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو ’بچوں کو ڈرانے والا شیطان‘ قرار دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمگیریت کو مسترد کرتے ہوئے امریکی مفاد کے تحفظ کا واضح پیغام دیا۔امریکا کے صدر کی 35 منٹ پر مشتمل تقریر کا محور ایران ہی رہا جس میں امریکا نے ایران پر شام، لبنان اور یمن میں مسلح گروہوں کی معاونت کرکے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام اور جوہری عزائم کو پروان چڑھانے کا الزام عائد کیا۔

شعیب شیخ اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی: بدنام زمانہ ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ شعیب شیخ کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز شعیبشیخ کو گرفتار کیا تھا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں آج عدالت میں پیش نہیں کیا جائے گا۔جعلی ڈگری بنانے والی کمپنی ایگزٹ کے مالک شعیب شیخ کو ضابطے کی کارروائی کے عد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد چوہدری ممتاز حسین نے 5 جولائی 2018 کو کمپنی کے مالک شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مجموعی طور پر 20،20 سال قید اور 13،13 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

کراچی میں المناک واقعہ ،فیکٹری کی چھت گرنے سے 2مزدور دم توڑ گئے

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں ایک فیکٹری کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق میمن گوٹھ میں واقع متاثرہ فیکٹری کی چھت پر کمرے بنے ہوئے تھے، جہاں مزدور سو رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی۔چھت گرنے کے نتیجے میں 4 مزدور زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 2 زدور دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت راشد اور سعید کے نام سے کی گئی جبکہ دیگر 2 زخمی اسپتال یں زیر علاج ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمی افراد کی شناخت واحد اور صداقت کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ابھی تک چھت گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

مستقل استشنیٰ کیلئے گیلانی کی درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی غیر قانونی اشتہاری ٹھیکہ ریفرنس میں احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری سے مستقل استنثنیٰ کی درخواست جمع کرادی۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے حکم پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نے مو¿قف اختیار کیا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تشہیر کے لئے اشتہارات کا ٹھیکہ دیا جو پیپرا رولز کے تحت دیا گیا تھا۔یوسف رضا گیلانی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور کہا کہ سیکیورٹی وجوہات پر پیش نہیں ہوسکتا جب کہ چار دیگر مقدمات میں کراچی کی عدالتوں میں بھی پیش ہو رہا ہوں۔عدالت نے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ نیب پراسیکیوٹر آئندہ سماعت پر استثنی کی درخواست پر جواب جمع کرائیں۔عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ مچلکے حاضری یقینی بنانے کے لئے جمع کرائے جائیں جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 22 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس اختیارات کے ناجائز استعمال پر دائر کیا جس میں کہا گیا کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تشہیری مہم چلانے کی ہدایات دیں جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

سیلابی ریلے میں بھارتی سکھ کی پاکستان آمد

لاہور (ویب ڈیسک ) بھارتی شہری بلوندرسنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا ہے۔امرتسرکے ڈپٹی ہائی کمشنر کے ایس سانگھا کے مطابق 70 سالہ بھارتی شہری بلوندرسنگھ ولد جاگیرسنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، بھارتی حکام کے مطابق بلوندرسنگھ بھارتی پنجاب کے شہر رامداس کا رہنے والا ہے، بلوندرسنگھ پلاسٹک کے ایک خالی ڈرم کی مدد سے خود کو پانی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کررہا تھا تاہم سیلابی پانی کی تیز لہروں کی وجہ سے وہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔امرتسرکے ڈپٹی ہائی کمشنرکے مطابق انہوں نے اس بارے میں پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا ہے، بھارتی شہری کے نارنگ منڈی اور بدوملہی کے درمیانی علاقے رحیہ خاص میں ملنے کا امکان ہے جہاں سے دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔دوسری جانب پاکستانی سرحد کے قریب مقامی لوگوں نے بلوندرسنگھ کو سیلابی پانی کے ریلے کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوتے دیکھا تاہم پاکستانی حکام کے مطابق ابھی تک انہیں سیلابی پانی سے کوئی بھی زندہ یا مردہ شخص نہیں ملا ہے، اس حوالے سے متعلقہ علاقوں میں حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

جرمن سفیر کوڑا دیکھ کر برہم ، کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے اسلام آباد کی سڑک پر بکھرے کوڑے کے ڈھیر کے ساتھ تصویر ٹویٹ کردی۔جرمن سفیر اس سے قبل بھی اسلام آباد میں گھومتے پھرتے اپنی کئی تصاویر ٹویٹ کر چکے ہیں۔تازہ تصویر کے ساتھ مارٹن کوبلر نے لکھا کہ اسلام آباد میں خوبصورتی کے ساتھ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر بھی نظر آتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ایف سیون فور کی گلی نمبر 56 میں کوڑے کا یہ ڈھیر بھی اس بات کا ثبوت ہے، کوڑا ہر جگہ اس طرح نہیں پھینکا جا سکتا یہ ڈینگی اور صحت کے لیے نقصان دہ دوسرے اثرات کا باعث بنتا ہے۔ان کی تصویر کو اب تک 3 ہزار سے زائد لوگوں نے لائیک ا ور ایک ہزار کے قریب افراد نے ری ٹویٹ کیا ہے۔

مودی نے غریبوں کی کمائی انیل امبانی پر لٹا دی: راہول گاندھی

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں کانگریسی راہنما راہول گاندھی نے رافیل ڈیل معاملے پر مودی کو بھارت کا کمانڈر ان تھیف قرار دے دیا، بھارت میں عوام کا چوکیدار ہی چور بن بیٹھا، غریب عوام کی کمائی بزنس مین انیل امبانی پر لٹادی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کانگریس رہنماراہول گاندھی نے رافیل ڈیل کے معاملے پر نریندرمودی کو کھری کھری سنادیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کو کمانڈر اِن تھیف قرار دے دیا۔ کہابھارت میں چوکیدار چور بن گیا،عوام کی جیب پرڈاکا ڈالا، غریب عوام کی کمائی بزنس مین انیل امبانی پر لٹادی۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو تازہ ٹوئٹ میں کمانڈر اِن تھیف قرار دیدیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی تو کہتے تھے وہ ملک کےوزیراعظم نہیں چوکیدار ہے۔ چوکیدار ہی چور نکلا۔ راہول گاندھی نے فرانس کے سابق صدر فرانکوئس اولاندے کے انٹرویو کا کلپ بھی شیئر کیا۔سابق فرانسیسی صدر نےانٹرویومیں کہاکہ بھارت نے فرانس پر دبا ڈالا تھا کہ بھارت میں لوکل پارٹنر کے طور سے انیل امبانی سے معاہدہ کیا جائے۔ راہول گاندھی نےسوال اٹھایا کہ نریندرمودی رافیل ڈیل کو منظرعام پر کیوں نہیں لاتے۔ بتایا جائے انیل امبانی کو ٹھیکہ کیوں دیاگیا۔راہول گاندھی نےنریندرمودی پر ایک لاکھ تیس کروڑ روپے کی چوری کاالزام لگایا۔ راہول گاندھی نےدفاعی معاہدے کوبھارتی فوج پرسرجیکل اسٹرائیک قراردیا۔

لاہور چیمبر الیکشن ، پیاف فاﺅنڈرز الائنس کا کلین سویپ

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی فتح کا سلسلہ برقرار، طویل مدت سے ایوانِ صنعت و تجارت لاہور میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے تاجروں کے تحفظات اور مسائل میں آسانیاں پیداکرنے کی ساکھ کی بناپرایوانِ صنعت و تجارت لاہور انتخابات میںاپنی جیت کا سلسلہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے لئے ہوئے ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات برائے 2018-19میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے 8نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایوانِ صنعت و تجارت لاہور میں9783ووٹرز میں سے 4188ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جن میں سے94ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کردئیے گئے۔ پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے2053پینل ووٹ حاصل کیے جبکہ بزنسمین فرنٹ کوصرف 1174پینل ووٹ مل سکے ۔پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے میاں زاہد جاوید نے 2545، عرفان اقبال 2625 ، نسیم الغنی نے 2534، شہزاد اسلم نے 2627، حارث عتیق نے 2507، عاطف اکرام نے 2533، نثار احمد نے 2422، محمد ارشد خان نے 2379ووٹ حاصل کیے۔ بزنسمین فرنٹ کے امجد چودھری نے 1617، میاں جاوید علی نے 1494، راجا حسن اختر نے 1499، شیخ فضل الہی نے 1521، ریاض شاہد نے 1486، نوید صدیقی نے 1425، سید زاہد بخاری نے 1440اور محمد اکرام نے 1365ووٹ حاصل کیے۔ دو آزاد امیدواروں محمد اکرم نے 68اور حیدر سلیم نے 58ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیشن میاں مظفر علی ، سہیل لاشاری اور ہارون شفیق چودھری پر مشتمل تھا۔ نتائج کا رسمی اعلان 29ستمبر کو سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا جبکہ نئے عہدیدار ان یکم اکتوبر سے اپنے عہدے سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میںگزشتہ روز بھی پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے سات سیٹوں پر کلین سویپ کیا ہے زرائع کے مطابق الماس حیدر کا نام صدر ،خواجہ شہزاد کا نام سینئرنائب صدر اور فہیم الرحمن کا انتخاب نائب صدر کے لئے طہ ہو چکا ہے بہر حال حتمی ناموں کا اعلان 29ستمبر کو ہی کیا جائے گا۔

حکومت گیس کی خریداری کیلئے روس سے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ کریگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان گیس خریداری کے لیے روس سے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان معاہدے کے تحت روس سے پچاس کروڑ سے ایک ارب مکعب فٹ گیس یومیہ خریدے گا۔ معاہدے کے لیے پیٹرولیم ڈویژن کا وفدروس کے شہر ماسکو پہنچ گیا۔ روسی کمپنی گیز پرام اور پاکستانی کمپنی انٹراسٹیٹ گیس سسٹمزکے درمیان معاہدے کی تقریب میں ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے۔ ایم او یو پر دستخط کے بعدمنصوبے کی فزیبیلٹی پر کام شروع ہو جائیگا۔ روسی کمپنی گیز پرام سمندر کے راستے گیس پائپ لائن بچھائے گی۔ پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ 3 سے 4 سال میں مکمل ہوگا۔ روسی کمپنی بلٹ، اون ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر کی مد میں منصوبہ مکمل کرے گی۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس ،نواز، شہباز،سابق وزراءکی طلبی سے متعلق عوامی تحریک کی درخواست خارج

اسلام آباد(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور سابق وزراءکی طلبی سے متعلق عوامی تحریک کی درخواست خارج کردی اور سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے نوازشریف ،شہبازشریف اورسابق وزراکی طلبی سے متعلق عوامی تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ کیا تھا ،عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف،شہبازشریف ،خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید،خواجہ آصف ،توقیر شاہ اعظم سلمان اوردیگرکو بے قصور قرار دیدیااور عوامی تحریک کی درخواست خارج کردی جبکہ عدالت نے سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی درخواست خارج کردی اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔