تازہ تر ین

ٹرمپ اور حسن روحانی میں ٹھن گئی ،اقوام متحدہ اجلاس میں دلچسپ الزامات کی بوچھاڑ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکا اور ایران کے صدور نے اپنے خطابات میں ایک دوسرے پر طنز اور الزامات کی بوچھاڑ کردی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا اور حسن روحانی نے امریکی صدر کو ’عقل کی کمزوری‘ کے مرض میں مبتلا قرار دیا۔اقوام متحدہ میں سالانہ اجلاس کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی یادت کو ’کرپٹ‘ قرار دیا اور شمالی کوریا کے صدر کی تعریف کی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو ’بچوں کو ڈرانے والا شیطان‘ قرار دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمگیریت کو مسترد کرتے ہوئے امریکی مفاد کے تحفظ کا واضح پیغام دیا۔امریکا کے صدر کی 35 منٹ پر مشتمل تقریر کا محور ایران ہی رہا جس میں امریکا نے ایران پر شام، لبنان اور یمن میں مسلح گروہوں کی معاونت کرکے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام اور جوہری عزائم کو پروان چڑھانے کا الزام عائد کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain