دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی نوجوان کی جانب سے ارسال کردہ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کہیں بھی کھیلی جاسکتی ہے۔آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اگر آپ بہت زیادہ تخلیقی ہیں تو کرکٹ کہیں بھی کھیلی جاسکتی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ خوبصورت تصویر انہیں پاکستانی شہری مبشر جدون کی جانب سے بھیجی گئی جو ایبٹ آباد کے گاو¿ں چمناکا کے مکین ہیں۔ اس سے قبل حمزہ نامی پاکستانی شہری نے آئی سی سی کو ایک ویڈیو بھیجی تھی جس میں انہوں نے کھلاڑی کے آو¿ٹ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق سوال کیا تھا۔آئی سی سی نے اس ویڈیو پر اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے شیئر کرتے ہوئے رولنگ دی تھی بیٹسمین (آئی سی سی) قانون 32.1 کے مطابق بدقسمتی سے آو¿ٹ ہے۔