تازہ تر ین

شاداب خان کی سالگرہ پر پی سی بی اور حسن علی کی مبارک باد

ابوظہبی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپنرشاداب خان کے یوم پیدائش پر انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی نے ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک شاداب خان جو کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے تمام نئے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ ہونہار کھلاڑی ہیں۔ی سی بی نے مزید لکھا کہ شاداب نے 2017میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور پہلا میچ ویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلا۔ جس کے بعد انہوں نے مسلسل دو سال پاکستان کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر حسن علی نے بھی شاداب خان کو سالگرہ کی مبارک دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ سالگرہ مبارک ہو میرے دوست، اللہ آپ کو اور بہت سی سالگرہ نصیب کرے کامیابی کے ساتھ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain