تازہ تر ین

دبئی ٹیسٹ ،پاکستان کا شاندار آغاز ،3وکٹوں پر 255رنز بنا لیے

دبئی (آئی این پی) آسٹریلیاکیخلاف2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے روز محمد حفیظ اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کے بدولت3وکٹوں کے نقصان پر 255رنز بنا لئے ہیں۔دو سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد حفیظ نے 15چوکوں کی مدد سے 208گیندوں پر 126رنز اور اوپنر امام الحق 76رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ اظہر علی18رنز بنا کر پویلین لوٹے۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک حارث سہیل 15اور محمد عباس 1رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لیوئن ،پیٹ سڈل اورجان ہالینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میںپاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے آل راﺅنڈر بلال آصف جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ایرون فنچ اورآل راﺅنڈرز ٹریوس ہیڈ اورمارنوس لبوشانے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔پاکستان کی جانب سے آل راﺅنڈر محمد حفیظ اور نوجوان اوپنر امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے ابتدا سے ہی پراعتماد انداز سے کھیل پیش کیا اور کھانے کے وقفے تک 89رنز جوڑے، وقفے کے بعد بیٹنگ دوبارہ شروع ہوئی تو محمد حفیظ نے 170گیندوں پر اپنی 10ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ دونوں اوپنرز نے پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو205کا اوپننگ سٹینڈمہیا کیا۔205کے مجموعی سکور اوپنر امام الحق 76رنز بناکر آسٹریلوی باﺅلر لیون کا نشانہ بنے ۔امام الحق188گیندوں پر7چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے76رنز بنا سکے۔پاکستان کی دوسری وکٹ222رنز کے مجموعی سکور پر گری جب محمد حفیظ126رنز بنا کر پیٹر سڈل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے۔دو سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد حفیظ نے 15چوکوں کی مدد سے 208گیندوں پر 126رنز بنائے۔نئے آنے والے بلے باز اظہر علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور پہلے دن کے کھیل کے آخری لمحات میں صرف18رنز بنا کر ہالینڈ کی گیند پر سٹارک کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے3وکٹوں کے نقصان پر255رنز بنا لئے ہیں جبکہ حارث سہیل 15اور محمد عباس 1رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لیوئن ،پیٹ سڈل اورجان ہالینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain